طویل انتظار کے بعد مثبت پیشرفت ،حکومت بجلی کے شعبے کے گردشی قرضے کو 2.381 ٹریلین روپے سے کم کر کے صرف 561 ارب روپے تک لانے کے لیے پوری طرح تیار،  18 کمرشل بینکوں سے حاصل کیے گئے 1275 ارب روپے کی ادائیگی کے ذریعے کیا جائے گا تاکہ پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کی واجبات اور کچھ پاور ہاؤسز کو ادائیگی کی جا سکے،دلچسپ امریہ ہے کہ دیبٹ سروس سرچارج(ڈی ایس ایس)کی مد میں تین اعشاریہ تیئس روپے پہلے ہی بجلی کے بلوںمیں شامل ہیں اگراس اقدام سے بجلی صارفین پر کوئی نیابوجھ نہیں پڑے گالیکن عملاًاس گردشی قرضے کی ادائیگی صارفین کے جیب سے ہی کی جائے گی۔
ایک قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ہم موجودہ یا اگلے ہفتے 1275 ارب روپے کی رقم تقسیم کرنے جا رہے ہیں تاکہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرضے کے مسئلے کو تین ہندسوں میں یعنی 561 ارب روپے تک محدود کیا جا سکے، جیسا کہ آئی ایم ایف سے وعدہ کیا گیا ہے۔ کمرشل بینکوں سے حاصل کیا گیا 1252 ارب روپے کا قرض سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی جی استعمال کرے گا۔ اس رقم سے پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے تمام قرضے (683 ارب روپے) ادا کیے جائیں گے اور پاور پروڈیوسرز کو سود والے بقایا جات (569 ارب روپے) کی ادائیگی کی جائے گی۔ سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی جی یہ ادائیگیاں کرے گی، اور اس طرح گردشی قرضہ 561 ارب روپے تک کم ہو جائے گا۔ اس تفصیل کو بعد میں پاور ڈویژن کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ بجلی کے شعبے کے گردشی قرضوں میں بڑی کمی کا سہرا پاور سیکٹر پر قائم ٹاسک فورس کے سر جاتا ہے ، اس ٹاسک فورس میں وزیراعظم کے مشیر محمد علی، لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال اور ایس ای سی پی، سی پی پی اے جی اور نیپرا کے سرکاری ماہرین شامل تھے۔ انہوں نے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے 348 ارب روپے کے بقایا جات کلیئر کرائے۔ اس رقم میں سے 127 ارب روپے بجٹ شدہ سبسڈی کے ذریعے اور 221 ارب روپے سی پی پی اے نے ادا کیے۔ ٹاسک فورس نے ایک بڑے معاہدے میں، آئی پی پیز کے 387 ارب روپے کے لیٹ پیمنٹ انٹرسٹ کو پہلے ہی معاف کروا لیا ہے۔ گردشی قرضوں کے خاتمے کے لیے 254 ارب روپے کی رقم اضافی بجٹ سبسڈی کے ذریعے کلیئر کر دی گئی ہے۔ تاہم، 224 ارب روپے نان انٹرسٹ بیئرنگ (غیر سودی) اور 337 ارب روپے انٹرسٹ بیئرنگ (سودی) واجبات کی مد میں، یعنی کل 561 ارب روپے، گردشی قرضے کے طور پر باقی رہیں گے۔ گردشی قرضے کا یہ باقی ماندہ حصہ (561ارب روپے) ڈسکوز میں اصلاحات اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنا کر نمٹا جائے گا۔ بجلی کے صارفین 1275 ارب روپے کے اس قرض کو ڈیٹ سروس سرچارج کے ذریعے ادا کریں گے جو 3.

23 روپے فی یونٹ ہے۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ارب روپے کے ذریعے جائے گا بجلی کے

پڑھیں:

بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کیلیے سیکورٹی پلان پر مشاورت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن اِن چیف سردار رمیش سنگھ کی قیادت میں چار رکنی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں صدر گرو نانک دربار کراچی سریش پسوانی، جواہر لال اور دیپک سنگھ بھی شامل تھے۔ ملاقات میں بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر سیکورٹی، ٹریفک اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تمام زائرین، شرکاء اور مذہبی مقامات کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کے دوران پُرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • صارفین پر بوجھ ڈالے بغیر 1.2 کھرب روپے کا گردشی قرضہ ختم کر رہے ہیں، وزیر توانائی
  • کراچی: PIMEC-2025 کا آج سے آغاز، ٹریفک پلان جاری
  • گندم کی قیمت 4700 روپے فی من مقرر کی جائے،سندھ آبادگار بورڈ کا مطالبہ
  • سعودی عرب سے فنانسنگ سہولت، امارات سے تجارتی معاہدہ؛ پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا
  • صرف ایک سال میں 10 ہزار ارب روپے کا نیا بوجھ، حکومتی قرضے 84 ہزار ارب سے متجاوز
  • خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل
  • اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، ایک ماہ میں ریکارڈ قرضے بلا سود جاری
  • اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
  • میزان بینک اور ویزا کے درمیان شراکت داری میں توسیع کا معاہدہ
  • بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کیلیے سیکورٹی پلان پر مشاورت