WE News:
2025-07-29@19:28:33 GMT

دنیا کے تیز ترین مکے باز نے 3 عالمی ریکارڈ قائم کر دیے

اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT

دنیا کے تیز ترین مکے باز نے 3 عالمی ریکارڈ قائم کر دیے

مارشل آرٹس کو بچپن کے بدمعاشوں سے بچنے کے لیے سیکھنے والا نوجوان آج دنیا کا تیز ترین پنچ مارنے والا انسان بن چکا ہے۔ 23 سالہ جوشوا لیالا نے 3 گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کرکے عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا لیا ہے۔

جوشوا نے 7 سال کی عمر میں خود پر ہونے والے اسکول کے ظلم و ستم سے بچنے کے لیے تائیکوانڈو سیکھنا شروع کیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس نے نہ صرف خود اعتمادی حاصل کی بلکہ مارشل آرٹس کو بطور کیریئر اپنایا۔ آج وہ اپنی مکسڈ مارشل آرٹس کمپنی بنانے کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر 9 لاکھ 82 ہزار فالوورز کے ساتھ ایک ابھرتے ہوئے سوشل میڈیا اسٹار بھی ہیں۔

عالمی ریکارڈز کی تفصیل:

01: بغیر دستانے کے مکمل پنچز (60 سیکنڈ میں 453 پنچز)

02: دستانے پہن کر مکمل پنچز(60 سیکنڈ میں 374 پنچز)

03: ڈمبلز کے ساتھ مکمل پنچز(60 سیکنڈ میں 333 پنچز)

مزید پڑھیں: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز: بوبی سے معمر ترین کتے کا ٹائٹل کیوں چھینا جا رہا ہے؟

جوشوا کا کہنا ہے کہ 2021 میں اس نے سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے مواد پوسٹ کرنا شروع کیا، جس نے چند ہی ہفتوں میں 2 ہزار سے 2 لاکھ ویوز حاصل کیے اور یوں وہ 3 مختلف نوکریاں کرتے ہوئے اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہو گیا۔

اب جوشوا نہ صرف ایک ریکارڈ ہولڈر فائٹر ہے بلکہ نئی نسل کے لیے ایک متاثرکن شخصیت بھی بن چکا ہے جو یہ پیغام دے رہا ہے کہ مشکلات کا سامنا ہمت اور محنت سے ہی کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جوشوا لیالا دنیا کا تیز ترین پنچ مارنے والا انسان گنیز ورلڈ ریکارڈز مارشل آرٹس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دنیا کا تیز ترین پنچ مارنے والا انسان گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

فاطمہ بھٹو کے ساتھ مل کر نئی سیاسی جماعت قائم کرکے لیاری سے الیکشن لڑوں گا، ذوالفقار بھٹو جونیئر

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے عندیہ دیا ہے کہ وہ لیاری سے انتخابات میں حصہ لیں گے اور فاطمہ بھٹو کے ساتھ مل کر نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کریں گے۔

کراچی کے علاقے 70 کلفٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لیاری کے عوام سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جہاں قریباً 150 عمارتیں سیل کی جا چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج بغدادی واقعے کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یہاں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نیا نعرہ بھی دے دیا

انہوں نے مطالبہ کیاکہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت متاثرین کو فوری طور پر رہائش فراہم کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پارٹی کے نام پر غور کررہے ہیں، موقع ملا تو لیاری سے الیکشن لڑوں گا۔ لیاری کے عوام نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا، مگر آج کے لیاری کی حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہاکہ لیاری میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں، انہیں ایل ڈی اے کی اسکیم 42 میں جگہ دی جانی چاہیے۔ اگر آپ شاہراہ بھٹو بنا سکتے ہیں تو لیاری کے لوگوں کو گھر کیوں نہیں دے سکتے؟ انہوں نے کہا کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی کوئی پشت پناہی حاصل نہیں، میں اپنے بل بوتے پر آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

انہوں نے اعلان کیاکہ فاطمہ بھٹو جلد پاکستان آئیں گی، اور وہ ان کے ساتھ مل کر نئی جماعت کا باضابطہ اعلان کریں گے، جبکہ یوتھ ونگ بھی ہمارے ساتھ ہوگا۔

ذوالفقار جونیئر نے کہاکہ ہم عوامی ترقی کو واپس لائیں گے، مگر ایسی ترقی نہیں جیسے شاہراہ بھٹو جیسی نمائشی منصوبے۔ ہم ملک کے ہر صوبے کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر وڈیرہ ایک جیسا نہیں ہوتا، میں خود بھی ایک وڈیرہ ہوں، مگر آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔ آئین کا تحفظ ضروری ہے اور اسے اصل شکل میں بحال کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ذوالفقار علی بھٹو اور میر مرتضیٰ بھٹو شہید کے نظریات سے منحرف نہیں ہو رہے۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ بھٹو صاحب نے لیاری کے لیے ماسٹر پلان بنایا تھا، وہ لیاری کو پیرس بنانا چاہتے تھے، ہم پیرس کی کاپی تو نہیں کریں گے مگر لیاری کو خوبصورت ضرور بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری لیگ اور پی ٹی آئی کے نمائندے اقتدار میں آ کر صرف لوٹ مار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سماجی کاموں سے سیاست میں قدم رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو جونئیر کون ہیں؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی عوام کے فائدے کے لیے نہیں بلکہ عوام کے اوپر کی جاتی ہے۔ ہم نوجوانوں کی طاقت سے اس فرسودہ نظام کو بدل سکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی ہائی جیک ہو چکی ہے، زرداری لیگ کو مسترد کرتے ہیں۔ اب کی پیپلزپارٹی وہ نہیں جو ذوالفقار علی بھٹو اور میر مرتضیٰ بھٹو کی تھی، زرداری لیگ میں تو تصور سے زیادہ کرپشن ہورہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آصف زرداری انتخابات ذوالفقار بھٹو جونیئر فاطمہ بھٹو لیاری نئی سیاسی جماعت وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی جنگی تیاریاں اور عالمی امن کے لیے نیا اسٹریٹجک خطرہ
  • فاطمہ بھٹو کے ساتھ مل کر نئی سیاسی جماعت قائم کرکے لیاری سے الیکشن لڑوں گا، ذوالفقار بھٹو جونیئر
  • سونے کی قیمت میں آج مزید کمی ریکارڈ
  • وزیراعظم سے مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہزیب رند کے والد کی ملاقات, 50لاکھ کا چیک بھی دیا۔
  • بالوں میں گالف ٹیز پھنسانے کا منفرد ریکارڈ
  • فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی وجہ سے پاکستانی سر اٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں، وزیرریلوے حنیف عباسی
  • وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی وجہ سے پاکستانی دنیا بھر میں سر اٹھا کر چل رہے ہیں، حنیف عباسی
  • چین کی دنیا بھر کے لیے اے آئی تعاون کی نئی عالمی تنظیم کی تجویز
  • آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے عالمی ریکارڈ بنا دیا