چین ، اسمارٹ فیوچر- چائنا میڈیا گروپ نینی روبوٹ کانفرنس کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
چین ، اسمارٹ فیوچر- چائنا میڈیا گروپ نینی روبوٹ کانفرنس کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ ـ چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے ’’اسمارٹ فیوچر – نینی روبوٹ کانفرنس‘‘بیجنگ میں شروع ہوئی۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ پبلسٹی کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، آل چائنا ویمنز فیڈریشن کی نائب چیئرپرسن ، سیکرٹریٹ کی فرسٹ سیکریٹری ہوانگ شیاؤ وے ، بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنا کونسل کے صدر رن ہونگ بن، اور بزرگوں کے لیے ایسوسی ایشن کے نائب صدر گاؤ فے نے تقریب میں شرکت کی.
اس کانفرنس میں “روزمرہ کی زندگی میں روبوٹ انقلاب’’پر توجہ مرکوز کی گئی اور اس کا مقصد روزمرہ کی زندگی میں مزید روبوٹکس ٹیکنالوجی کو لانا تھا۔ تقریب میں جاری ‘‘نینی روبوٹ انڈسٹری ڈویلپمنٹ ٹرینڈ رپورٹ” میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ نینی روبوٹس کی ترقی کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کر رہی ہے، جس میں مارکیٹ کا پیمانہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ کانفرنس کے بعد، چار علاقائی مقامات پر مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا اور ایک سالانہ نمائش تکنیکی جدت طرازی اور صنعت کے اطلاق کے منظرناموں کی کامیابیوں کو ظاہر کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرویٹ لینڈ شہر’’ سے‘‘بے ترتیب لان‘‘تک:شہروں میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کہانیاں اگلی خبرچینی صدر کی دی گورننس آف چائنا’’ کی پانچویں جلد چینی اور انگریزی میں شائع ہو گئی چینی صدر کی دی گورننس آف چائنا’’ کی پانچویں جلد چینی اور انگریزی میں شائع ہو گئی ویٹ لینڈ شہر’’ سے‘‘بے ترتیب لان‘‘تک:شہروں میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کہانیاں یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل سستا، لائٹ ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان چین بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد مضبوط کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت... چین امریکہ تجارتی مذاکرات کا سویڈن میں آغاز چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا دورہ ہنگریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ نینی روبوٹ کے لیے
پڑھیں:
سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور کالمز پر کارروائی کے اختیار کا معاملہ زیر بحث آیا، جہاں سینئر صحافی طارق محمود سمیر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے اہم قانونی نکات اٹھائے۔
اجلاس کے دوران طارق محمود سمیر نے کہا کہ لاہور سے شائع ہونے والے روزنامہ نئی بات میں بیوروکریسی سے متعلق شائع ہونے والے ایک کالم کی بنیاد پر کالم نگار توفیق بٹ اور اخبار کے ایڈیٹر کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس واپس لیا جانا چاہیے۔انہوں نے قائمہ کمیٹی کو تجویز دی کہ اس معاملے کو متعلقہ فورم یعنی پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے، کیونکہ قانون کے مطابق پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور تنازعات کا جائزہ لینے کا اختیار صرف پریس کونسل کے پاس ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سینئر صحافی طارق محمود سمیر کی اس تجویز سے متفقہ طور پر اتفاق کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ مذکورہ معاملہ پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
کمیٹی نے اس موقع پر واضح کیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق کسی بھی قسم کے معاملات یا شکایات نہ تو پیمرا کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اور نہ ہی این سی سی آئی ایسے معاملات میں براہ راست نوٹس لینے کا مجاز ہے۔ کمیٹی کے مطابق اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں، مضامین اور کالمز سے متعلق شکایات صرف پریس کونسل آف پاکستان کے سامنے ہی پیش کی جا سکتی ہیں۔اجلاس میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق قانون سازی کے دوران وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں واضح یقین دہانی کرائی تھی کہ اخبارات اور پرنٹ میڈیا کے معاملات کا واحد مجاز ادارہ پریس کونسل آف پاکستان ہوگا، اور اسی فورم پر شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔
قائمہ کمیٹی نے اس مؤقف کو دہراتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ آئندہ بھی پرنٹ میڈیا سے متعلق تمام معاملات قانون کے مطابق صرف پریس کونسل آف پاکستان کے ذریعے ہی نمٹائے جائیں تاکہ آئینی اور قانونی دائرہ اختیار برقرار رہے۔