انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپیئن شپ، پاکستان کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ ارجنٹائن نے روک لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپیئن شپ میں پاکستان کو پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب گروپ مرحلے کے آخری میچ میں ارجنٹائن نے سخت مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو 3-2 سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایران کو ہراکر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ جیت لی
اس سنسنی خیز مقابلے میں ارجنٹائن نے پاکستان کو 5 سیٹس پر مشتمل معرکے میں 24-26، 25-18، 25-21، 16-25 اور 15-11 سے زیر کیا۔ اگرچہ پاکستان نے میچ کا پہلا اور چوتھا سیٹ جیت کر برتری قائم رکھنے کی کوشش کی، تاہم فیصلہ کن سیٹ میں ارجنٹائن نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
یہ شکست پاکستان کی ٹورنامنٹ میں مسلسل چار فتوحات کے بعد پہلی ناکامی ہے، تاہم اس کے باوجود پاکستان نے گروپ میں سرفہرست پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ پاکستان کو ارجنٹائن پر سیٹ اوسط میں برتری حاصل ہے، جس کی بنیاد پر قومی ٹیم گروپ لیڈر کی حیثیت سے اگلے مرحلے میں پہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایشین بیچ ہینڈبال چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
پاکستان کی اگلی آزمائش راؤنڈ آف 16 میں پول سی کی چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے خلاف ہوگی، جہاں فتح کی صورت میں قومی ٹیم کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ارجنٹائن انڈر 19 والی بال پاکستان فتح ورلڈ چیمپیئن شپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارجنٹائن انڈر 19 والی بال پاکستان فتح ورلڈ چیمپیئن شپ ارجنٹائن نے چیمپیئن شپ پاکستان نے والی بال
پڑھیں:
کراچی، میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری، ٹریفک پولیس نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے تاہم سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بوندا باندی کا سلسلہ ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، اور صدر کے علاقوں میں دیکھا گیا، جبکہ شارع فیصل، ڈیفنس، کورنگی روڈ، قیوم آباد، محمود آباد اور کورنگی میں بھی بوندا باندی جاری ہے۔
مزید برآں ملیر، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، ناظم آباد اور نیو کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑیوں کی اسپیڈ کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اچانک بریک لگانے سے گریز کریں کیونکہ گیلی سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔