مستونگ: بلوچستان میں ستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کے قریب پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور اس کے شوہر کو قتل کر دیا۔
لیویز حکام کے مطابق پنجگور کا رہائشی شعیب خان اپنی حاملہ بیوی اور بھائی کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھا، وہ مستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کراس کے قریب نجی ہوٹل میں تھے کہ مسلح افراد نے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال پہنچایا، پنجگور کے علاقے چتکان کے محمد شعیب نے تقریباً سات سال قبل کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی رہائشی خاتون بے نظیر سے کورٹ میرج کی تھی۔
کچھ عرصہ قبل شعیب کا اپنے سسرال والوں سے راضی نامہ ہو گیا تھا، گزشتہ روز مقتولہ کے بھائیوں نے دونوں میاں بیوی کو دعوت کے بہانے کوئٹہ بلایا تھا، مقتولین کوئٹہ کے لیے نکلے، راستے میں رات ہونے پر لکپاس کے قریب ایک ہوٹل میں رات گزاری۔
صبح مقتولہ کے بھائیوں نے ٹیلی فون کر کے ان کی لوکیشن معلوم کی اور وہاں پہنچ کر دونوں میاں بیوی کو قتل کر دیا، ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے، لیویز نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میاں بیوی کے علاقے

پڑھیں:

راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا، 3 بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں.

جیکب آباد سے کچھ فاصلے پر راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس سے ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک پر دھماکا صبح 10 بج کر 20 منٹ پر ہوا، جس کے باعث جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا سلطان کوٹ اور جیکب آباد کے درمیان ہوا۔ دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم امدادی ٹیمیں متاثرہ ٹریک کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
  • مستونگ، پسند کی شادی کے سات سال بعد میاں بیوی کا قتل
  • کراچی: میاں بیوی قتل کیس میں نیا موڑ، مقتول کے والد کے بیان سے تفتیش کا رخ تبدیل
  • مستونگ: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی 7 سال بعد قتل
  • بلوچستان میں ایک اور سفاکانہ واردات: پسند کی شادی پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور شوہر کو قتل کر دیا
  • مستونگ، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا 7 سال بعد غیرت کے نام پر قتل
  • ہمیں بچا لیں اس سے پہلے کے مار دیا جائے، 22 سالہ لڑکی نے ایسا کیوں کہا؟
  • کراچی، سی ویو کے قریب سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی، بھائی گرفتار
  • راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا، 3 بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں.