بیجنگ :  چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام نے ستمبر کے نئے سمسٹر سے “چین کے خطرے کو سمجھنا’’ کے عنوان سے 13 ضمنی نصابی کتب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تائیوان کے علاقے  کی رائے عامہ نے اس اقدام کو  ’’تائیوان کی علیحدگی‘‘ کی ایک منظم برین واشنگ مہم کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عوام کا ماننا ہے کہ اس سے جزیرے پر نوجوانوں کے ادراک اور آبنائے کے دونوں اطراف کے  تعلقات کو شدید نقصان پہنچے گا۔ اس حوالے سے کیا تبصرہ ہے؟ترجمان چھن بین ہوا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈی پی پی کے حکام  ’’تائیوان کی علیحدگی‘‘ کے موقف پر سختی سے عمل پیرا ہیں، بھرپور طریقے سے ’’ڈی-سینیکائزیشن” کو فروغ دیتے ہیں، تاریخ کو نظر انداز کرتے ہیں، حقائق کو مسخ کرتے ہیں،آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان تاریخی اور ثقافتی رشتوں کو توڑنے کے لیے “تائیوان کی علیحدگی” پر مبنی نصابی کتابوں کو استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ  تائیوان میں نوجوان نسل کی تاریخی یادداشت میں الجھن اور قومی شناخت کو مسخ کیا جاسکے۔ اس طرح کے انتہائی غیر مناسب اقدامات کی  آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے ہم وطنوں کی جانب سے سخت مخالفت اور مذمت کی جائے گی۔ کوئی بھی عمل یا افراد جو تعلیمی میدان میں اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئےایک چین کے اصول کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں اور تاریخ کو مسخ کرتے ہیں ، انہیں بھی سزا دی جائے گی۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تائیوان کی علیحدگی کرتے ہیں کے دونوں

پڑھیں:

نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز

— فائل فوٹو

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کےلیے ایک اور سہولت متعارف کروادی۔

اب مخصوص یونین کونسل (یو سی) کے شہری اپنے گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروا سکیں گے۔

نادرا کے مطابق ابتدا میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصدر شہریوں کے لیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانا ہے۔


نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

نادرا کے مطابق ابتدائی مراحل میں یہ سہولت پنجاب کے تین اضلاع چکوال، جہلم اور ننکانہ صاحب میں فراہم کی گئی ہے۔

اب چکوال کی 71 یونین کونسلز، جہلم کی 44 یونین کونسلز اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ یہ سہولت بہت جلد مرحلہ وار پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹام کروز اور آنا دے آرمس کی علیحدگی کے بعد بھی دوستی برقرار
  • سندھ بار کونسل انتخابات: دونوں بڑے پینلز کے امیدواروں نے نشستیں جیت لیں
  • الریاض میں مشتاق بلوچ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
  • رحمان بابا،جن کے افکار ہر زمانے کیلئے مشعل راہ ہیں
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ 
  • مقبوضہ وادی میں اسلامی لٹریچر نشانہ
  • سوڈان کی صورتحال پر سید عباس عراقچی کا تبصرہ
  • نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز
  • مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ: پاکستان کویت کے درمیان 25 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط