لاہور: راہ گیر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والا ملزم ویڈیو سامنے آنے پر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
لاہور:
لاہور میں گلی محلوں سے گزرنے والی خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو فوٹیج سامنے آنے پر پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے والے ایک ملزم کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے جو گلی محلوں میں آنے جانے والی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے میں ملوث ہے۔
ویڈیو منظرعام پر آنے پر پولیس حرکت میں آئی اور ملت پارک تھانہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم والٹن روڈ کا رہائشی ہے جسے نیازی اڈے سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
ایس ایچ او ملت پارک سہیل لیاقت گوندل کے مطابق ملزم پہلے بھی اسی علاقے میں لڑکیوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کر چکا ہے۔ اسی حوالے سے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن ڈاکٹر محمد عمر نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔