آج کا فیصلہ قانون اور انصاف کے نظام کی جیت ہے، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہے، پورے ملک میں سازش کے تحت حملے کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی حملوں کے ناقابل تردید ثبوت موجود تھے، 9 مئی ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، آج کا فیصلہ قانون اور انصاف کے نظام کی جیت ہے، ان سزاؤں سے آئندہ کوئی بھی ایسی جرات نہیں کرے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہے، پورے ملک میں سازش کے تحت حملے کیے گئے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ سزائیں فیئر ٹرائل کے نتیجے میں ہوئی ہیں، شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی اور عسکری تنصیبات پر حملے کیے گئے، 9 مئی کیسز کا فیئر ٹرائل ہوا، کیسز لمبے عرصے تک چلے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں دفاعی اداروں میں توڑ پھوڑ کی گئی، سزاؤں سے آئندہ کوئی بھی دشمن کے ہاتھ مضبوط کرنے کی جرات نہیں کرے گا، 9 مئی ان لوگوں کا گھناؤنا جرم تھا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی زوم پر میٹنگ کر کے حملوں کی ترغیب دیتے رہے، سزائیں شفاف ٹرائل کے تحت آئین اور قانون کے مطابق ہوئی ہیں، ان لوگوں نے وہ کام کیا جو دشمن بھی نہ کرسکا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 9 مئی کی سازش کا منصوبہ کھل کر عوام کے سامنے آگیا ہے، معرکہ حق میں تاریخی فتح پر اللہ کے شکرگزار ہیں، سفارتی اور عسکری محاذ پر کامیابیاں ملی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے نے کہا کہ کے فیصلے کہ 9 مئی
پڑھیں:
کراچی میں سب سے زیادہ چالان کس ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جاری ہوئے؟
کراچی:ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر 24 گھنٹوں میں مزید 5791 الیکٹرانک چالان جاری کردیے، جس کے بعد گزشتہ4 روزکے دوران ای چالانز کی تعداد18ہزار733 سے تجاوز کرگئی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کی شب 12 بجے سے جمعرات کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 3546 ای چالان ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1555، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 325، موبائل فون کے استعمال پر 166، اوور اسپیڈنگ پر 65 چالان کیے گئے ۔
اسی طرح کالے شیشوں پر 40 ای چالان ، نوپارکنگ پر 19 ، رانگ وے پر 13،اوور لوڈنگ پر 9 اور بے جا لوڈ پر 6ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اورمؤثرنگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہےاورعوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔