جنرل ساحر شمشاد کا دورہ مصر، صدر السیسی، وزیرِ دفاع اور کمانڈر اِن چیف سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا مصر کے سرکاری دورہ پر قاہرہ پہنچ گئے جہاں انھوں نے تیسرے دفاعی و سیکیورٹی مذاکرات میں شرکت کی۔
پرانے منشی نے میری کارکردگی دیکھتے ہوئے کہا علیٰحدہ آفس قائم کریں میں آپ کو بہت سارے کیس لا کے دوں گا، اکیلے کام کرنے کا تجربہ بھی ٹھیک رہا
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی، وزیرِ دفاع اور کمانڈر اِن چیف سے ملاقاتیں کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین و ایم ڈی سوئز کینال اتھارٹی ایڈمرل اسامہ منیر محمد ربیع سے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے جامعہ الازہر کے عظیم امام پروفیسر ڈاکٹر احمد محمد احمد الطیب سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی تعاون، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
جج صاحب زندہ دل اور حسن پرست انسان تھے، بات بات میں ہنسنے کا بہانہ ڈھونڈ لیتے تھے، الیکشن کی ساری ذمہ داری مجھے دیدی خود سارا دن موج کرتے
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے تربیت اور مشترکہ مشقوں میں دلچسپی کا اظہار کیا، جبکہ دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور موجودہ فوجی روابط کو مزید وسعت دینے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جامعہ الازہر کے امام سے گفتگو میں مذہبی رواداری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
موٹربوٹ والا تیزی سے مرغابیوں کی طرف جاتا،ساتھی شور مچاتے ”مارو،جلدی گولی چلاؤ“ میں نے کبھی اتنی تیزی سے بندوق نہیں چلائی تھی، تھوڑا گھبرایا
آئی ایس پی آر کے مطابق مصری قیادت نے پاک افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، مصری قیادت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو مصری وزارتِ دفاع آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق
پڑھیں:
آئی ایس پی آر کا نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کیلئے موثر اقدام، سمر انٹرن شپ 2025ء کا آغاز
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر کی جامعات کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں عدم استحکام کا سبب اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، پاکستانی قوم، خصوصاً نوجوان نسل کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کے لیے مؤثر اقدام کرتے ہوئے سمر انٹرن شپ 2025ء متعارف کرا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سمر انٹرن شپ 2025ء کے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید نے ملک بھر کی جامعات کے طلبہ سے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان نے اپنے عملی اقدامات سے خطے میں استحکام کا ضامن ملک ہونے کا ثبوت دیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید نے کہا کہ پاکستان منحرف نظریات کے خلاف ایک مضبوط فصیل اور عالمی امن کا علمبردار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید نے کہا کہ بھارت خطے میں عدم استحکام کا سبب اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، پاکستانی قوم، خصوصاً نوجوان نسل کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید نے کہا کہ ہماری طاقت اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط میں پوشیدہ ہے۔