سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
مونس علوی— فائل فوٹو
سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے ہراسانی کا مرتکب قرار دینے کے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
گزشتہ روز صوبائی محتسب نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا اور ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔
محتسب کا کہنا تھا کہ مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے مونس علوی نے جمعرات کو بطور سی ای او دوبارہ چارج سنبھالا تھا خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر سزا، مونس علوی نے ردعمل دے دیا کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت، عہدے سے ہٹانے کا حکم اور جرمانہمحتسب اعلیٰ سندھ کے مطابق کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوتا ہے، وہ ایک ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے سی ای او نے شکایت کنندہ کو ہراساں کیا اور ذہنی اذیت دی۔ مونس علوی جرمانے ادا نہ کریں تو منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے۔
بعدازاں مونس علوی نے اپنے مؤقف میں کہا تھا کہ انہوں نے پیشہ ورانہ تعلقات میں ہمیشہ دیانتداری اور وقار کی اقدار کو برقرار رکھا ہے، حالیہ فیصلہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا الزام ثابت مونس علوی نے کے الیکٹرک کو ہراساں سی ای او
پڑھیں:
سندھ ہائی کورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا
مونس علوی کے وکیل نے موقف دیا کہ صوبائی محتسب نے عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے، کے الیکٹرک بین الصوبائی کمپنی کے لسبیلہ، حب وندر کو بھی بجلی فراہم کرتی ہے، وفاقی محتسب کو کیس کی سماعت کا اختیار ہے صوبائی محتسب کو اختیار نہیں ہے، صوبائی محتسب کی جانب سے دی گئی سزا غیر قانونی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی محتسب کی جانب سے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے صوبائی محتسب اور شکایت کنندہ کو 8 اگست کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کیخلاف خاتون کوہراساں کرنے سے متعلق صوبائی محتسب کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی اپنے وکیل بیریسٹر عابد زبیری کے ہمراہ پیش ہوئے۔ بیرسٹر عابد زبیری نے موقف دیا کہ سندھ میں وفاقی قانون لاگو ہوتا ہے لیکن صوبائی محتسب بنایا ہوا ہے۔ جسٹس فیصل کمال عالم نے استفسار کیا کہ فیصلے میں کیا غلط ہے۔
مونس علوی کے وکیل نے موقف دیا کہ صوبائی محتسب نے عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے۔ کے الیکٹرک بین الصوبائی کمپنی کے لسبیلہ، حب وندر کو بھی بجلی فراہم کرتی ہے۔ وفاقی محتسب کو کیس کی سماعت کا اختیار ہے صوبائی محتسب کو اختیار نہیں ہے۔ صوبائی محتسب کی جانب سے دی گئی سزا غیر قانونی ہے۔ عدالت نے صوبائی محتسب کا مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ مونس علوی جرمانے کی رقم 25 لاکھ روپے ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کروائیں۔ عدالت نے صوبائی محتسب اور شکایت کنندہ کو 8 اگست کے لیئے نوٹس جاری کردیئے۔