وینکوور(سپورٹس ڈیسک) کینیڈا کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے، ’’کینیڈا سپر 60‘‘لیگ نے اعلان کیا ہے کہ مردوں اور خواتین کے ابتدائی ٹورنامنٹ کے لیے بی سی پلیس اسٹیڈیم کو باضابطہ مقام کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔یہ فیصلہ کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے کینیڈا کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وینکوور کے وسط میں واقع بی سی پلیس اسٹیڈیم اپنی جدید سہولیات، قابلِ حرکت چھت، اور عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کے باعث کینیڈا کے نمایاں اسپورٹس وینیوز میں شمار ہوتا ہے۔ یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں فیفا ورلڈ کپ 2026 سمیت کئی عالمی ایونٹس منعقد ہونے جا رہے ہیں۔بھارتی کرکٹ اسٹار اور کینیڈا سپر 60 کے اسٹریٹیجک پارٹنر یووراج سنگھ نے کہا کہ بی سی پلیس صرف ایک اسٹیڈیم نہیں بلکہ خوابوں کا میدان ہے۔ خواتین اور مردوں کے کرکٹرز کے لیے اس اسٹیڈیم میں کھیلنا ایک ناقابلِ فراموش تجربہ ہوگا۔ وینکوور ایک ایسا شہر ہے جو قدرت، ثقافت اور تنوع کا امتزاج ہے کرکٹ یہاں ایک نئے جذبے کے ساتھ پروان چڑھے گی۔”کرکٹ کینیڈا کے صدر امجد باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بی سی پلیس کو کرکٹ کے لیے متعارف کرانے پر فخر ہے۔ یہ شراکت داری اس عزم کی علامت ہے کہ ہم ملک بھر میں کرکٹ کے فروغ اور مقامی کھلاڑیوں کے لیے عالمی معیار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں خاص طور پر جب ہم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کر رہے ہیں۔بی سی پلیس کے جنرل مینیجر کرس مے نے کہا کہ دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیل کو وینکوور میں خوش آمدید کہنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ہم ہمیشہ ایسے ایونٹس کی تلاش میں رہتے ہیں جو ہماری صوبے کی ثقافتی اور کھیلوں کی نمائندگی کریں، اور کینیڈا سپر 60 اس سمت ایک زبردست قدم ہے۔’’کینیڈا سپر 60‘‘ دنیا کی پہلی کرکٹ لیگ ہوگی جو اپنے ابتدائی سیزن سے ہی مردوں اور خواتین کے 10 اوور فی اننگز مقابلے یکساں طور پر پیش کرے گی۔ اس جدید فارمیٹ کا مقصد کرکٹ کو شمالی امریکہ میں فروغ دینا اور کینیڈین کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے۔ٹورنامنٹ کی حتمی تاریخوں اور ٹکٹوں کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ یہ ایونٹ نہ صرف سنسنی خیز میچز فراہم کرے گا بلکہ وینکوور کے لیے ایک تاریخی ثقافتی اور اسپورٹس تجربہ ثابت ہوگا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کینیڈا سپر 60 بی سی پلیس کے لیے

پڑھیں:

بھارتی کرکٹر شریاس ائیر آئی سی یو میں داخل، مداحوں کیلئے پیغام

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر نے انجری کے بعد پہلا باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق خوشخبری دی ہے۔

یاد رہے کہ شریاس ائیر 25 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں تیسرے ون ڈے میچ کے دوران ایک شاندار کیچ پکڑنے کی کوشش میں گر پڑے تھے، جس کے نتیجے میں ان کی پسلیوں میں شدید چوٹ لگی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق شریاس ائیر کی چوٹ اتنی سنگین تھی کہ اندرونی بلیڈنگ کی وجہ سے انہیں کچھ وقت کے لیے آئی سی یو (انتہائی نگہداشت وارڈ) میں رکھا گیا۔ اس واقعے کے بعد بھارتی کرکٹ شائقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم اب کرکٹر نے خود اپنی صحت کے حوالے سے تسلی بخش خبر دی ہے۔

29 سالہ شریاس ائیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ وہ اب بتدریج صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا، “میں صحتیابی کے مرحلے میں ہوں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ آپ سب کی دعاؤں، نیک تمناؤں اور پیار کا بے حد شکر گزار ہوں۔ یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے کہ آپ سب نے مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔”

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی تصدیق کی ہے کہ شریاس ائیر کی حالت اب بہتر ہے۔ بورڈ کے مطابق منگل کے روز کیے گئے تازہ اسکین میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور شریاس تیزی سے صحتیابی کی راہ پر گامزن ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر ان کی بحالی کا عمل اسی طرح جاری رہا تو چند ہفتوں میں وہ دوبارہ کرکٹ میدان میں واپس آ سکتے ہیں۔ تاہم، مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد ہی ان کی اگلے سیریز میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل تونسہ شریف کی ورکنگ کمیٹی کا اعلان، خورشید احمد خان آرگنائزر مقرر
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 2026ء کیلئے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر کر دی
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرر
  • عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • 190ملین پاؤنڈ؛ عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • بھارتی کرکٹر شریاس ائیر آئی سی یو میں داخل، مداحوں کیلئے پیغام
  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے 26-2025 کیلئے مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کردیا
  • چین کا تاریخی اعلان، پاکستانی خلا بازوں کی چینی خلائی مشن میں شمولیت اور تربیت کا اعلان