انوشہ جعفری: کراچی میں گزشتہ روز قتل ہونے والے سینئروکیل خواجہ شمس الاسلام کے قاتل کو پولیس تاحال گرفتار نہ کرسکی، ایڈیشنل آئی جی نے قاتل کی گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دیں، ملزم کے دورشتہ داروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 تفصیلات کےمطابق سینئروکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا، ساؤتھ زون پولیس نے قاتل کو  گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ

ملزم کےقتل کے بعد جاری ہونے والے ویڈیو بیان نے پولیس کو مزید گھما کر رکھ دیا، ویڈیو بیان کس کو بھیجا گیا ؟ ملزم کہاں ہیں پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

ایڈشنل آئی جی نے ملزم کی گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دی ہیں، ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کو بھی ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا گیا۔ 

مقدس حیدر کی سربراہی میں بنائی گئی ٹیم ملزم کی گرفتاری کے لئے کام کررہی ہے، دوسری ٹیم ڈی آئی جی ساؤتھ کی بنائی گئی ہے۔ 

رنگ روڈ بند کرنے کا فیصلہ

شناخت کے باوجود ساؤتھ زون پولیس قتل کے بعد سے ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آرہی، پولیس کو شک ہے کہ ملزم مبینہ طور پر کراچی سے فرار ہوچکا ہے،ملزم کے دو کزن کو حراست میں لیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کی گرفتاری

پڑھیں:

اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار

اسلام آباد کے علاقے آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم نے اسے سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کے یئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
  • اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • کراچی: خواجہ اجمیر نگری سے 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار