Islam Times:
2025-08-02@18:45:09 GMT

بی جے پی نظریاتی بغاوت کی راہ پر گامزن ہے، سونیا گاندھی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT

بی جے پی نظریاتی بغاوت کی راہ پر گامزن ہے، سونیا گاندھی

کانگریس کی چیئرپرسن نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا آئین اس وقت خطرے میں ہے اور حکمراں جماعت اسے ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا آئین اس وقت خطرے میں ہے اور حکمراں جماعت اسے ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ہندوستانی آئین کو کبھی بھی قبول نہیں کیا ہے۔ سونیا گاندھی کا یہ بیان "آئینی چیلنجز: نقطۂ نظر اور راستے" کے عنوان سے ایک روزہ قومی قانونی اجلاس کے موقع پر آیا ہے، جو ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی کی قیادت میں منعقد ہوا۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس، جنہوں نے نہ آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا، نہ مساوات کے اصولوں کو تسلیم کیا، آج اقتدار کے ذریعے آئینی ڈھانچے کو کمزور کر رہے ہیں۔

سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ بی جے پی "نظریاتی بغاوت" (Ideological Coup) کی راہ پر گامزن ہے اور جمہوریہ کی جگہ ایک تھیوکریٹک (مذہبی بنیاد پرست) کارپوریٹ ریاست قائم کرنا چاہتی ہے، جو صرف طاقتور افراد کے مفادات کی محافظ ہوگی۔ سونیا گاندھی نے ہندوراشٹر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نظریاتی پیش رو منوسمرتی کو ترجیح دیتے تھے اور ترنگے کو مسترد کرتے تھے اور ہندو راشٹرا کا تصور رکھتے تھے جہاں جمہوریت کھوکھلی اور قانون امتیازی ہو۔ سونیا گاندھی نے بی جے پی حکومت پر آئینی اور حکومتی اداروں کو کمزور کرنے، اختلاف رائے کو جرم بنانے، اقلیتوں، دلتوں، آدیواسیوں، او بی سی اور غریب طبقات کو نظرانداز کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

اس کے خلاف انہوں نے کانگریس کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی پارلیمنٹ، عدالتوں اور سڑکوں پر ہر جگہ اس کوشش کی مخالفت کرے گی جو آئین کو کمزور کرے، کیوں کہ یہ صرف سیاسی نہیں بلکہ ایک نظریاتی عہد ہے کہ ہر ہندوستانی کی عزت اور حقوق کا دفاع کیا جائے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ آئین صرف ایک قانونی دستاویز نہیں بلکہ جمہوریت کی اخلاقی بنیاد ہے، جو انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے پر قائم ہے۔ انہوں نے بھیم راؤ امبیڈکر کے اس انتباہ کو بھی یاد دلایا کہ اگر سماجی اور اقتصادی انصاف نہ ہو تو سیاسی جمہوریت صرف دکھاوے کی جمہوریت ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی نے بی جے پی

پڑھیں:

جمہوریت کی باتیں کرنے والے آج ڈکٹیٹر بن گئے ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

مصطفیٰ نواز کھوکھر — فائل فوٹو 

اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی باتیں کرتے کرتے حکومت آج ڈکٹیٹر بن گئی ہے۔

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جماعتیں پی ڈی ایم دور میں کانفرنس کرتی رہیں جبکہ ہم نے مقامی ہوٹل میں بکنگ کرائی تھی جو منسوخ کردی گئی۔ 

ہماری تحریک کا پہلا قدم آل پارٹیز کانفرنس سے ہو گا: مصطفیٰ نواز کھوکھر

اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ہماری تحریک کا پہلا قدم آل پارٹیز کانفرنس سے ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں پیکا قانون اور کالا قانون نافذ کردیا گیا ہے، یہ فسطائیت ہے۔

اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ ہمیں کانفرنس کرنے کے لیے کوئی بھی نہیں روک سکتا، ہم نے متبادل جگہ کا آپشن رکھا تھا، آج کانفرنس ہوگی۔ ہوٹل انتظامیہ کو پریشر کا سامنا کرنا پڑا ہے ان کا کوئی قصور نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راجوں مہاراجوں کا نظام بھارتی اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو ناپسند کیوں؟
  • مودی حکومت نے روس سے تیل خریدنا بند کر کے امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈال دئے، کانگریس
  • مودی دنیا بھر میں گھومتے ہیں، دوست بناتے ہیں اور ہمیں سیز فائر و ٹیرف جھیلنا پڑتا ہے، پرینکا گاندھی
  • علی امین گنڈاپور سمیت نظریاتی لوگ بانی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں: فیصل واؤڈا
  • لاہور پولیس کی کارروائی، 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
  • اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی، رہنماوں کی حکومت پر سخت تنقید
  • جمہوریت کی باتیں کرنے والے آج ڈکٹیٹر بن گئے ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر
  • اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل پریس کانفرنس، حکومت پر سخت تنقید
  •  پاک امریکہ سفارتی و اسٹریٹجک تعلقات نئی بلندیوں پر گامزن ہیں :ابراہیم حسن مراد