اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے کی کوششیں کر چکاہے،امریکہ نے پوری دنیامیں جب بھی کوئی کام کرنا ہوتا ہے تو وہ سب سے پہلے برطانیہ کوآگے کرتاہے ۔
سرکاری ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے جس طریقے سے چار سے زیادہ مرتبہ  کہاکہ آپ عمران خان کو ہمارے حوالے کردیں اور بانی تحریک انصاف راضی تھے کہ مجھے برطانیہ یایورپ بھیج دیں میں تیار ہوں، اس بات کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم شہبازشریف اور عسکری قیادت ڈٹ گئی اور اس ملک کو بتا دیا گیا کہ یہ ممکن نہیں ہے۔ پھر بار بار کہاگیا کہ کوئی راستہ تونکالیں توہم نےکہا ٹھیک ہے، یہ عدالتوں میں جائیں، وہاں استغاثہ نہیں ہوگی لیکن عمران خان کو گلف ملک میں بھیج دیں، ایک گلف کنٹری نے رضا مندی ظاہر کر دی ،  عمران خان نے اس مغربی ملک کےسفارتکار سے  وعدہ کیاتھاکہ میں نو مئی کی معافی مانگتا ہوں ، اگلے دن صحافیوں سےملاقات میں کہا کہ میں کیوں معافی مانگوں یہ مجھ سےمعافی مانگیں۔

اسلام آباد میں زلزلہ

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

تصویر، فیس بک

اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 26-2025 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیرمنظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کےاسائنمنٹ اکاؤنٹس کےلیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہوجائیں گے۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 30 جون 2026ء کے بعد موجودہ مالی سال کےلیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ کا قیدی، اسرائیل امریکہ کو کہاں لے آیا؟
  • معاون خصوصی / وزیر مملکت نے اپنی وزارت میں پندرہ لاکھ کے مساج کا بل جمع کروادیا
  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا