نیویارک زلزلے سے لرز اٹھا، مین ہٹن اور برونکس میں خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
نیویارک شہر میں ہفتے کی رات اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک اچانک زلزلے نے نیو جرسی کو ہلا کر رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلہ، شدت 5.1 ریکارڈ
امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق، زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی اور یہ رات 10:18 بجے ہسبروک ہائٹس، نیو جرسی میں زمین کے تقریباً چھ میل نیچے آیا۔
اگرچہ زلزلہ نسبتاً معمولی نوعیت کا تھا، لیکن اس کے جھٹکے نیویارک شہر کے کئی حصوں، خاص طور پر مین ہٹن اور برونکس تک محسوس کیے گئے۔ شہریوں نے لرزتے فرش اور کھڑکیوں کی جھنکار کی شکایات کیں۔
یہ بھی پڑھیں:روس میں 8.
نیویارک ایمرجنسی مینجمنٹ (NYCEM) نے واقعے کے فوراً بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
بیان میں خبردار کیا گیا کہ ’آفٹر شاکس‘ یعنی ضمنی جھٹکے (چند منٹوں، گھنٹوں یا دنوں بعد بھی) کسی بھی وقت آ سکتے ہیں۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن حکام نے شہریوں کو گھروں میں دراڑیں، گری ہوئی اشیا یا دیگر ممکنہ خطرات کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا کے تانیمبر جزائر میں 6.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خدشہ مسترد
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ زلزلہ صرف چند دن بعد پیش آیا جب 30 جولائی کو روس کے مشرقی ساحل، کامچاٹکا میں ایک خوفناک 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس نے سونامی الرٹس جاری کروائے اور کئی ساحلی علاقوں میں انخلا کا حکم جاری ہوا۔ یہاں تک کہ 500 سال سے خاموش آتش فشاں بھی بیدار ہو گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی جیولوجیکل سروے زلزلہ نیویارک نیویارک زلزلہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: زلزلہ نیویارک نیویارک زلزلہ
پڑھیں:
زمین پھر لرز گئی،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 5.5 کی شدت کا زلزلہ
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا ، پنجاب اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں زلزلہ، پشاور،لاہوراور اسلام آباد سمیت کئی اظلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات،مالاکنڈ، دیر، مردان، ہری پور، ایبٹ آباد میں بھی زلزلہ آیا، چارسدہ، کرک اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔