دوبارہ حج اور عمر کی بالائی حدکی پابندی ختم، حج واجبات کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: حج واجبات کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا ۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق خواہش مند افراد نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔
پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد سے پہلی قسط آج سے 9 اگست وصول کی جائےگی، نشستیں دستیاب ہونے پر 11سے 16 اگست نئے عازمین حج بھی اپلائی کرسکیں گے جب کہ نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی ۔
مودی کی گھٹیا سیاست، بہار میں الیکشن سے قبل لاکھوں ووٹرز کو فہرست سے باہر کردیا
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پیکج 2026 ساڑھے 11سے ساڑھے 12 لاکھ کے درمیان ہوگا۔
دوسری جانب دوسری قسط یکم نومبرسے وصول کی جائے گی، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم کردی گئی ہے ۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم نومبر کے اختتام سے پہلے پاس ہو جائے گی: فیصل واؤڈا
سینیٹر فیصل واؤڈا—فائل فوٹوسینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم نومبر کے اختتام سے پہلے پاس ہو جائے گی۔
انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا ہم انتظار کر رہے ہیں، پاکستان کے لیے مثبت کام ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے ضرورت پڑی تو اٹھائیسویں ترمیم بھی آئے گی، فیصل واوڈافیصل واؤڈا نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 243 میں تبدیلیاں ممکن ہیں، پاکستان کے وسیع تر مفاد کے لیے دیکھا جا رہا ہے کہ کیسے ڈیفنس لائن کو مضبوط کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ اب جنگیں صرف ہوا میں، زمین پر یا سمندر میں نہیں ہوتیں، پاکستان کی ڈیفنس لائن جتنی آج مضبوط ہے ہم چاہتے ہیں اسے اور مضبوط کیا جائے۔
سینیٹر فیصل واؤڈا نے یہ بھی کہا ہے کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم رول بیک کی جا رہی ہے، ایسا کچھ نہیں ہے۔