فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں کھانے میں تاخیر پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑی بہن کوقتل کر دیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا افسوسناک واقعہ فیصل آباد  کی تحصیل جڑانوالہ کے گاؤں  چک 564 جی بی میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ بچیانہ میں مقدمہ درج کر کے فائرنگ کرنے والے ملزم ارباز خان کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی

کراچی کے علاقے ملیر 15 کالا بورڈ کے قریب جامع ملیا کے قریب گھر کے اندر جائیداد کے تنازع پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 55 سالہ غیر ملکی خاتون ڈیلیا شدید زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون جاپانی شہریت رکھتی ہیں اور ان کا تعلق فلپائن سے ہے۔ خاتون نے ناصر نامی پاکستانی شخص سے شادی کی تھی، جو اب انتقال کر چکے ہیں۔ خاتون مبینہ طور پر اپنے شوہر کی جائیداد میں حصہ لینے کے لیے سسرال آئی تھی۔

واقعے کے دوران خاتون کے دیور، دانش نامی شخص نے فائرنگ کر دی جس سے ڈیلیا کو دو گولیاں لگیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر پیش آیا اور ملزم دانش فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ویڈیو لنک پر نکاح جرم بن گیا، بھائی نے فائرنگ کر کے 21 سالہ ڈاکٹر عائشہ کو قتل کردیا
  • پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت، 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • کراچی؛ گلشنِ مزدور میں ہوٹل پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
  • شبقدر: موٹر سائیکل سواروں کا پولیس پر حملہ، جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک
  • جھنگ: کھانا بنا کر دینے میں تاخیر پر بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا
  • کراچی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی
  • کراچی، جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ میں غیر ملکی خاتون زخمی
  • رحیم یار خان: فصلوں میں گھسنے پر زمیندار نے 2 اونٹنیوں کو کلہاڑیوں کے وار سے مار دیا
  • سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام فائرنگ سے جاں بحق