بلال عباس سے خفیہ نکاح؟ درفشاں سلیم نے بڑا انکشاف کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے حالیہ انٹرویو میں بلال عباس کے ساتھ نکاح کی خبروں پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی ایسا کچھ ہوا ہوتا تو تصاویر ضرور منظر عام پر آتیں، کیونکہ آج کل لوگ اپنی زندگی کے اہم لمحات فوراً سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔
درفشاں کا کہنا تھا کہ شادی ایک ذاتی معاملہ ضرور ہے، لیکن ایسی بڑی خبر کو لوگ چھپا نہیں سکتے، خاص طور پر جب سوشل میڈیا اتنا تیز ہو چکا ہے۔ اگر ایسا کچھ ہوتا تو تصاویر سامنے آجاتیں اب تو اگلے ہی دن لوگ تصویر پوسٹ کر دیتے ہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ بلال عباس کے ساتھ نکاح کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
اپنے اور بلال کے تعلق پر اٹھنے والے سوالات پر درفشاں نے کہا کہ وہ ان خبروں پر خاموش رہ کر ہی ردعمل دیتی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ کوئی بھی بات تبھی عجیب لگتی ہے جب آپ اسے خود عجیب بننے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: دُرِ فشاں کا خفیہ نکاح کس اداکار سےہوا، بھانڈا پھوٹ گیا
اداکار بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر گفتگو کرتے ہوئے درفشاں نے بتایا کہ دونوں اداکار شوٹنگ کے دوران اکثر ہنس پڑتے تھے کیونکہ وہ جلدی ہنسنے لگتے ہیں، اور یہ آف کیمرہ کی کیمسٹری آن کیمرہ بھی محسوس ہوتی تھی۔
یاد رہے کہ بلال عباس اور درفشاں سلیم ڈرامہ سیریل عشق مرشد کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر چھا گئے تھے، اور یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نے خفیہ نکاح کر لیا ہے، جس پر اب درفشاں نے وضاحت پیش کر دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلال عباس پاکستانی ڈرامے درفشاں سلیم عشق مرشد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلال عباس پاکستانی ڈرامے درفشاں سلیم درفشاں سلیم بلال عباس
پڑھیں:
گورنرسردارسلیم حیدرکا جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) گورنر سردار سلیم حیدر نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کر دیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بہاولپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام پیپلزپارٹی کو صوبے میں اکثریت دلوائیں، پیپلزپارٹی الگ صوبہ نہ بنائے تو جماعت اور سیاست چھوڑ دوں گا۔(جاری ہے)
سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ محرومیوں کا شکار ہیں، الگ صوبے کے قیام کے علاوہ محرومیوں کا ازالہ نہیں ہو سکتا، پنجاب کے وسائل صرف لاہور میں استعمال ہو رہے ہیں۔