ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کے متعارف کرائے گئے نئے اسمارٹ فون ریڈمی 15 فائیو جی نے سام سنگ گلیکسی زی فولڈ 7 سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فون کی فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق ریڈمی 15 فائیو جی (نئی انٹری) پہلے اور سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے، ایپل آئی فون 16 پرو میکس چوتھے اور شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی پانچویں نمبر پر ہیں۔

سام سنگ گلیکسی اے 36 چھٹے اور شیاؤمی ریڈمی 15 (نئی انٹری) ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔

شیاؤمی ریڈمی نوٹ 14 پرو فائیو جی آٹھویں، ریئل می 15 پرو فائیو جی (نئی انٹری) نویں اور 10 ویں پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی زی فولڈ 7 ون پلس نورڈ سی ای 5 فائیو جی (نئی انٹری) موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سام سنگ گلیکسی فائیو جی

پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ  ہفتے سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق 4  سے 7 اگست تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  4  سے 7 اگست تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ  پنجاب اور اسلام آباد میں بھی 4 سے 7 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔ 6 اگست کو بلوچستان  اور سندھ میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ موسلادھاربارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ماہرین موسمیات نے رواں سال مون سون سیزن ستمبر کے آخر تک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

پاکستان ٹینس تباہی کی راہ پر گامزن، موجودہ قیادت ذمہ دار ہے: آصف ڈار

ماہرین موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسموں کے پیٹرن تبدیل ہورہے ہیں۔ماہرین نے بتایا کہ رواں سال مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصے پر کم اثرانداز ہو رہی ہیں، مون سون ہوائیں زیادہ تر ملک کے شمالی و بالائی علاقوں پر اثرانداز ہیں، 10 اگست سے مون سون ہوا کا رخ ملک کے جنوبی حصے کی جانب ہو جائے گا۔ماہرین کے مطابق اگست کے وسط سے مون سون سسٹم جنوبی حصے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، رواں سال مون سون کا دورانیہ بھی بڑھ سکتا ہے، عام طور پر ملک کے جنوبی حصے سے مون سون 15 ستمبر کو ختم ہوجاتا ہےتاہم رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہ سکتا ہے۔

ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود بھارت روسی تیل کی خریداری جاری رکھے گا، رائٹرز

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی چلتا ہے تو یہ ملک چلتا ہے، جامعہ کراچی اس شہر کا مرکز ہے، خالد مقبول صدیقی
  • مودی راج کا ووٹر وار، ہندوتوا کا نیا ہتھیار، بہار میں مسلم ووٹرز کا منظم اخراج
  • سوات: مٹہ مینگورہ روڈ گزشتہ 3 گھنٹوں سے مکمل بند
  • سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف بڑی کارروائی، ایک ہفتے میں 22 ہزار سے زائد گرفتار
  • محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ  ہفتے سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی
  • چین میں 2024 کے دوران شادیوں کے اندراج میں کمی
  • ایف آئی اے میں خود احتسابی کا نیا نظام متعارف
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے ججز کی ڈیوٹی کا روسٹر جاری
  • پیسے جمع کرانے کے باوجود حج سے محروم رہ جانیوالے عازمین کیلئے اچھی خبر