Daily Mumtaz:
2025-09-20@02:51:23 GMT

اداکار نبیل ظفر بھی مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے پریشان

اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT

اداکار نبیل ظفر بھی مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے پریشان

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار، ہدایتکار، اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اب وہ ناقابلِ برداشت ہوچکی ہے اور بجلی کے بل کو دیکھ کر کسی کو بھی ہارٹ اٹیک آسکتا ہے۔

نبیل ظفر حال ہی میں سنو ٹی وی کے پروگرام ’سنو تو سہی‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے ذاتی تجربات اور ملکی مسائل پر کھل کر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں نبیل ظفر نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کی کمی کو اپنی زندگی میں شدت سے محسوس کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کا انتقال ان کی جوانی کے دوران ہو گیا تھا اور اس کے بعد ان کی والدہ کے ساتھ ان کا رشتہ مزید گہرا ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں رشتے انسان کی زندگی کا ایک بہت اہم حصہ ہوتے ہیں اور ان کی قدر انسان اس وقت تک نہیں کرتا جب تک وہ زندگی سے رخصت نہ ہو جائیں۔ نبیل ظفر نے افسوس کا اظہار کیا کہ والد کے انتقال کے بعد ہی انہیں یہ سمجھ آیا کہ والدین کی وفات کے بعد انسان کو کیا احساسات اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب تک ان کے والد زندہ تھے، وہ جب بھی کسی کے والد یا والدہ کی وفات کی خبر سنتے، تو دل سے یہی کہتے کہ ’بہت دکھ ہوا‘، لیکن جب یہ بات خود ان کے ساتھ پیش آئی تو ان الفاظ کا درد اور گہرائی محسوس ہوئی۔

نبیل ظفر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات پر بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے حالات میں وہ اکثر اپنے چھوٹے بھائی سے یہ مذاق کرتے ہیں کہ ان کے اندر شاید ان کے والد کی روح آ گئی ہے۔ جب وہ گھر میں کسی اضافی لائٹ یا پنکھے کو کھلا دیکھتے ہیں، تو فوراً یہی کہتے ہیں کہ ’او بھائی، اسے بند کرو، بل بہت آئے گا‘۔

اداکار نے کہا کہ بڑھتے ہوئے بجلی کے بلوں کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے اور کئی بار تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی کو بھی ان بلوں کو دیکھ کر دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ ان حالات سے بچنے کے لیے انہوں نے اپنے گھر میں سولر سسٹم نصب کروا لیا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں کبھی کبھار بادلوں کی وجہ سے سولر پینل کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے تو وہ دل ہی دل میں بادلوں سے یہ کہتے ہیں کہ ’یا تو برس پڑو یا کراچی سے چلے جاؤ، تمہاری وجہ سے ہمارا سولر کام نہیں کر رہا‘۔

اداکار نے آخر میں کہا کہ موجودہ حالات میں مہنگائی اور توانائی کے بحران نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل بنا دیا ہے، اور ان کے لیے ان مسائل کا حل نکالنا ضروری ہے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نبیل ظفر نے انہوں نے بجلی کے کے والد کہا کہ ہیں کہ

پڑھیں:

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست، صارفین شدید پریشان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(آن لائن) ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست ہے، صارفین کو اپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ کی کم رفتار کے باعث ویڈیوز اور پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں اور
آن لائن کلاسز بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی بنیادی وجہ سعودی عرب کے قریب زیر سمندر انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی ہے جو تاحال درست نہ ہو سکی۔ پی ٹی سی ایل نے تصدیق کی ہے کہ انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہے اور شام کے اوقات میں یہ مسئلہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔پی ٹی سی ایل کے مطابق انٹرنیٹ کی رفتار بہتر کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاہم فالٹ مکمل دور ہونے کا کوئی وقت نہیں بتایا جا سکتا۔ حکام کے مطابق زیر سمندر کیبلز کی مرمت کے لیے خصوصی جہازوں اور سازگار موسمی حالات کی ضرورت ہے، جس کے باعث مرمت میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی ارکان، کچھ جج جلد مستعفی ہو جائیں گے،عرفان صدیقی
  • ہم بجلی کی پیداوار، تجارت اور ترسیل کے ایک نئے دور آغاز کر رہے ہیں؛ اویس لغاری
  • اسلامی ممالک قطر پر اسرائیل کے حملے سے عبرت حاصل کریں، سید عبدالمالک الحوثی
  • سلمان خان اداکار سونو سود سے کیوں جلتے تھے؟فلم دبنگ کے ہدایتکار کا حیران کن انکشاف
  • یوٹیوب پر نماز روزے کی بات کرتی ہوں تو لوگ حمائمہ کا نام لیتے ہیں، دعا ملک
  • والد کے آخری لمحات کا وی لاگ بنانے پر تنقید، بیٹیوں نے اپنے دفاع میں کیا حیران کن وجہ بتائی؟
  • ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست، صارفین شدید پریشان
  • ہم بیت المقدس پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، رجب طیب اردگان
  • نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
  • نیتن یاہو کا انجام بھی ہٹلر جیسا ہی ہوگا، اردوغان