اسلام آباد: ڈی پی ورلڈ کے ہیڈ آف ٹریڈرز مارکیٹ عبداللہ یعقوب، وائس چیئرمین فخر عالم اور این ایل سی کے ڈائریکٹر پلانز برگیڈیئر محمد یوسف نے ایف پی سی سی آئی کے کیپٹل آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دبئی میں قائم کیے جانے والے مشترکہ منصوبے “پاکستان مارٹ” سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ یعقوب السید احمد الہاشمی نے کہا کہ پاکستان مارٹ ایک اہم مشترکہ منصوبہ ہے جس پر ہم نہایت پُرجوش ہیں۔ دبئی جیسے عالمی معاشی مرکز میں پاکستان مارٹ جیسے ادارے کا کردار انتہائی اہم ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مارٹ میں صرف پاکستانی مصنوعات فروخت کی جائیں گی، جو پاکستان کی بیرون ملک ایک مثبت پہچان ثابت ہو گی۔ یہ صرف ایک کاروباری منصوبہ نہیں بلکہ پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بھی ہو گا۔
وائس چیئرمین ڈی پی ورلڈ فخر عالم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی میں بزنس کمیونٹی کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ دبئی میں اس خطے میں چین کا ڈریگن مارٹ پہلے سے موجود ہے جبکہ بھارت بھی 180 ملین ڈالر کی لاگت سے اپنا مارٹ قائم کر رہا ہے۔ تاہم ہم یہ زمین حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دبئی کے پرنس نے پاکستان مارٹ کے قیام کے لیے ملینز آف ڈالرز مالیت کی زمین بغیر کسی قیمت کے فراہم کی ہے۔ پاکستانی مصنوعات پر وہاں 5 فیصد ڈیوٹی بھی لاگو نہیں ہو گی، اور مارٹ کے سامنے وئیر ہاؤس بھی تعمیر کیا جائے گا۔
فخر عالم نے بتایا کہ ڈی پی ورلڈ اس وقت دنیا بھر میں 96 پورٹس پر آپریٹ کر رہی ہے اور اس کے ورکرز کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد ہے۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کا باہمی تعاون خطے میں تجارت کی نئی راہیں کھولے گا۔ چائنہ کے ڈریگن مارٹ نے چین اور دبئی کی معیشت کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا، امید ہے کہ پاکستان مارٹ بھی ایسا ہی رول ماڈل پراجیکٹ ثابت ہو گا۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان مارٹ متحدہ عرب امارات کو پاکستانی برآمدات کے 2 ارب ڈالر کے ہدف کے حصول میں مدد فراہم کرے گا۔ پاکستان کے اعلیٰ معیار کے چاول اور دیگر مصنوعات دبئی کی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے یقین دہانی کروائی کہ “ایف پی سی سی آئی اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی اس منصوبے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
ڈائریکٹر پلانز این ایل سی برگیڈیئر محمد یوسف نے کہا کہ این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی شراکت داری سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں تجارت کے لیے نئی راہیں کھلیں گی۔
یہ دورہ پاکستان مارٹ کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حکومتی و نجی شعبوں کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی اعتماد اور تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایف پی سی سی ا ئی کہ پاکستان مارٹ ڈی پی ورلڈ ایل سی نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان میں گوگل کروم بُک کی پہلی اسمبلی لائن کا افتتاح

پاکستان میں پہلی بار گوگل کروم بُک کی اسمبلی لائن کا افتتاح ڈیجیٹل پاکستان کے سفر میں ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت یہ منصوبہ ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوگا جس سے عام شہریوں خصوصاً طلبہ کو جدید لیپ ٹاپ کم قیمت پر دستیاب ہوں گے۔

ہری پور میں قائم فیکٹری میں روزانہ 50 ہزار کروم بُک تیار ہوں گی جبکہ سالانہ ہدف 5 لاکھ رکھا گیا ہے، جو آئندہ 10 لاکھ تک پہنچے گا۔ اس منصوبہ سے ہزاروں نئی نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے، مقامی صنعت مضبوط ہوگی اور ٹیکنالوجی کی برآمدات کا راستہ کھلے گا۔

یہ منصوبہ گوگل کے ان پروگرامز کا تسلسل ہے جن کے تحت 10 لاکھ سے زائد پاکستانیوں بشمول اساتذہ، طلبہ، ڈیولپرز اور تخلیق کاروں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھائی جا چکی ہیں۔ اندازہ ہے کہ 2030 تک پاکستان کی برآمدات میں 6.6 ارب ڈالر (تقریباً 1.8 کھرب روپے) کا اضافہ متوقع ہے۔

گوگل اور حکومت پاکستان کے درمیان نئے معاہدے کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی۔ گیمنگ اور اسٹارٹ اپ صنعت کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے جائیں گے اور ایک لاکھ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے تاکہ نوجوان عالمی معیار کی نوکریوں کے اہل بن سکیں۔

گوگل اپنا AI لیڈرز فیلوشپ پروگرام بھی شروع کرے گا، جس سے 100 پاکستانی ادارے مصنوعی ذہانت اپنا کر مقابلے میں آگے بڑھ سکیں گے۔ وزارت آئی ٹی اور گوگل مل کر پاکستان میں ایمرجنسی لوکیشن سروسز نافذ کریں گے تاکہ عوام کو بہتر سہولتیں میسر آسکیں۔

یہ منصوبہ نہ صرف ایک فیکٹری تک محدود ہے بلکہ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بین الاقوامی کمپنیوں کے پاکستان آنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، برآمدات میں اضافہ ہوگا اور نوجوانوں کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کا سفر: پہلی بار گوگل کروم بک کی اسمبلی لائن کاافتتاح
  • دبئی میں 18 ارب درہم کا شاندار منصوبہ، 630 نئے پارکس اور عالمی اسپورٹس حب کی تیاری
  • دبئی کو دنیا کا خوبصورت ترین شہر بنانے کیلئے 18 ارب درہم کا منصوبہ منظور
  • پاکستان میں گوگل کروم بُک کی پہلی اسمبلی لائن کا افتتاح
  • پاکستان کی برآمدات صلاحیت سے 60ارب ڈالر کم ہیں عالمی بنک 
  • غربت کم کرنے کیلیے برآمدات کو بڑھانا ہوگا، وزیر سرمایہ کاری
  • ملک بھرمیں انڈسٹریل خام مال کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا،عاطف اکرام شیخ
  • روس، چین تعلقات میں پیش رفت: توانائی، ٹیکنالوجی اور خلائی تعاون کے متعدد معاہدے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • عمران خان کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی