الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور ان کے ساتھ پانچ دوسرے ارکان پارلیمنٹ اور تین ارکان صوبائی اسمبلی کی اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی۔ عمر ایوب کو عدالت نے دہشتگردی کے مقدمہ میں مجرم قرار دے کر دس سال قید کی سزا سنا دی تھی۔ قانون کے مطابق دہشتگردی کا مجرم پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کا رکن نہیں بن سکتا۔
الیکشن کمیشن نے اے ٹی سی عدالت فیصل آباد سے سزایافتہ تمام ارکان اسمبلی کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن عمر ایوب خان کو ڈی نوٹیفائی کردیا اور سینٹ میں شبلی فراز کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا۔ پی ٹی آئی نے ان دونوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنوا رکھا تھا۔
الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی اور سنی اتحاد کوسنل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، رائے حسن نواز، زرتاج گل،رائے حیدر علی کی بھی قومی اسمبلی کی رکنیت آج ختم کر دی اور ان کو ڈی نوٹیفائی کردیا
خاتون نے بوائے فرینڈ سے تحفے کے طور پر لیے آئی فونز فروخت کرکے اپنا گھر خرید لیا
الیکشن کمیشن نے آج پنجاب اسمبلی کے انصر اقبال، جنید افضل ساہی، رائے مرتضی اقبال کی بھی رکنیت ختم کر دی اور ان کو بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت پانچ ارکان قومی اسمبلی کو نا اہل قرار دیکر ڈی نوٹیفائی کیا ، سینیٹ کا ایک ہی رکن نا اہل قرار دے کر ڈی نوٹیفائی کیا اور پنجاب اسمبلی کے تین ارکان کو نا اہل قرار دیکر ڈی نوٹیفائی کیا
پی ٹی آئی کے یہ تمام لیڈر سانحہ نو مئی کے دوران ہونے والے تشدد اور ریاستی اداروں پر حملوں کے مقدمہ میں ملوث پائے گئے تھے۔ فیصل آباد ن کی انسداد دہشتگردی عدالت نے دو سال تک سماعت کے بعد گزشتہ روز ان سب کو مجرم قرار دے کر دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اس سزا کے ساتھ ہی یہ سب لوگ پاکستان کی پارلیمنٹ اور کسی صوبائی اسمبلی کی رکنیت کے لئے بھی نا اہل ہو گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے ان کو نا اہل قرار دینے کا نوٹیفیکیشن آج کیا ہے۔
4 روزہ تعطیلات، بڑی خوشخبری آگئی
اب الیکشن کمیشن ان لوگوں کی نا اہلی سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کی نشستوں پر نئے الیکشن کا انتظام کر کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے ا صوبائی اسمبلی کو نا اہل قرار قومی اسمبلی عمر ایوب
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت دو رکنی کمیشن نے ممبر سندھ کی سربراہی میں کی۔
سماعت کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ عوامی راج پارٹی کے صدر جمشید دستی نے استعفیٰ دیا ہے تاہم پارٹی کی جانب سے اس استعفیٰ کی تصدیق نہیں کی جارہی۔ حکام نے مزید کہا کہ عوامی راج پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے بھی اس معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا۔
اس موقع پر ممبر کے پی جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے ریمارکس دیے کہ جمشید دستی نے تو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا، وہ دو پارٹیوں کے رکن کس طرح رہ سکتے ہیں؟۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔