وزیر اعلی کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوچکا، اب یہ اچھے بچے بن گئے ہیں،فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
وزیر اعلی کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوچکا، اب یہ اچھے بچے بن گئے ہیں،فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گلی کوچوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، اب ان کی کسی تحریک میں جان نہیں ہوگی، وزیراعلی کے پی کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوچکا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کا نام لیے بغیر کہا کہ وزیر اعلی رنگ روڈ سے ریلی شرو ع کرکے قلعہ بالا حصار پر سلامی دیں گے، قلعہ بالا حصار میں گارڈ آف آنر دیں گے اور اس کے بعد گھر چلے جائیں گے، وزیر اعلی کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے، اب یہ اچھے بچے بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی اب اچھی ڈیو ٹی دے رہے ہیں، جس دن ڈیوٹی نہیں دی، فارغ ہوجائیں گے، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں جلسہ کرتی، یہاں طاقت کا مظاہرہ کرتی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اب وزیر اعلی کی جلسے جلسوں کی حیثیت نہیں رہی ہے، ماضی میں ہمیں بھی جلسے جلسوں سے روکا گیا لیکن ہم کرتے رہے ،کوئی انتشار نہیں پیدا کرتے تھے۔گورنر کے پی نے کہا کہ بانی پی ٹی اائی عمران خان کو سزائیں عدالتوں نے دی ہیں، اپنی حکومت کے دوران یہ لوگ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کو واپس لے کر آئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنااہلی ریفرنس، عمر ایوب کی عدم پیشی پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی نااہلی ریفرنس، عمر ایوب کی عدم پیشی پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے اقدامات، 500روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کے پی میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا، وزیر مملکت داخلہ اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ، ایک ماہ میں 7قتل، اسٹریٹ کرائم کی 43وارداتیں رپورٹ بجلی کی قیمت میں 77پیسے فی یونٹ مزید کمی کا امکانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی وزیر اعلی کہا کہ
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی