پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص کی طویل غیرحاضری پر نشست خالی قرار دینے کی قرارداد پیش
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی بغیررخصت کے طویل غیرحاضری پر حکمران جماعت کی رکن اسمبلی نے نشست خالی قرار دینے کی تحریک پیش کردی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے قوائد و ضوابط کی سیکشن 44کا حوالہ دیتے ہوئے اپوزیشن رکن شیخ وقاص اکرم کے 40 روز تک ایوان سے غیر حاضر رہنے کا معاملہ ایوان میں پیش کردیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم بغیر رخصت کے 40 دن سے زائد سے غیر حاضر ہیں اور رکن قومی اسمبلی 40 دن تک بغیر رخصت کے غیر حاضر ہو تو اسپیکر ایوان کے نوٹس میں لاتا ہے اور آرٹیکل 64 کے تحت ایسے رکن کی نشست کو خالی قرار دے سکتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن نوشین افتخار نے شیخ وقاص اکرم کی نشست کو بغیر اطلاع ایوان سے غیر حاضر رہنے پر آرٹیکل 64کی ذیلی شق 2کے تحت نشست خالی قرار دینے کی تحریک پیش کی جس پر ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ اسے رولز کے مطابق دیکھ لیا جائے گا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 2022میں کس سیاسی مصلحت کے تحت اسمبلیاں تحلیل کردی گئیں تھیں، سیاست دانوں کو پہلی دفعہ سزا نہیں ہوئی ہمیں بات چیت کے لیے کسی بند کمرے میں بیٹھنا پڑے گا اور ساری دنیا میں ججوں کی تعیناتی اس طرح ہوتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم قومی اسمبلی خالی قرار
پڑھیں:
قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
وزیر امور کشمیر امیر مقام نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔
قرارداد کے مطابق یہ ایوان بھارتی اقدامات کو جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے پر زور مذمت کرتا ہے۔ یہ ایوان آزاد کشمیر گلگت بلتستان سے متعلق بیانات کی بھی مذمت کرتا ہے۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
یہ ایوان اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل اور مبصرین کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔