آدھی بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی، شہریت کی تیاری: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیورو کریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے۔ یہ بیورو کریسی پاک سرزمین کو ناپاک کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بیان میں انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی پراپرٹی لے چکی اور شہریت کی تیاری کر رہی ہے، مگرمچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ پراپرٹی لینے اور شہریت کی تیاری کرنے والے نامی گرامی بیورو کریٹس ہیں۔ بزدار کے ایک قریب ترین بیورو کریٹ نے 4ارب روپے بیٹوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کی، اب آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔ سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے اور چوّلیں مارتے ہیں۔ سیاستدانوں کا نہ پلاٹ، نہ غیرملکی شہریت کیونکہ انہوں نے الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہریت کی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔