کامیڈین بھارتی سنگھ بیٹے کی لیبوبو ڈول کو کیوں جلا دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی گڑیا ’لیبوبو ڈول‘ انٹرنیٹ پر نیا جنون بن چکی ہے۔ دنیا بھر میں مقبول ہونے والی یہ گڑیا اپنی عجیب و غریب شکل اور نوکدار دانتوں کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس کی خوفناک صورت کے باوجود کئی شوبز شخصیات اسے فیشن کا حصہ بنا رہی ہیں لیکن کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ یہ گڑیا منفی توانائی کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔
اداکارہ و کامیڈین بھارتی سنگھ نے بھی اپنے وی لاگ میں ایسا ہی دعویٰ کیا اور کہا کہ ان کے بیٹے کا رویہ لیبوبو ڈول کے آنے کے بعد سے بدل گیا ہے۔ اپنی ویڈیو میں، جب انہوں نے دیکھا کہ ان کا بیٹا گولا بےچین ہے، تو بھارتی نے کہا، ’آج میں تمہاری لیبوبو ڈول جلا دوں گی، جو تمہاری بےچینی اور شرارتی رویے کی وجہ ہے‘۔ اس پر ان کا بیٹا بولا، ’نہیں، براہ کرم، ایسا مت کرو۔ یہ میرا دوست ہے۔‘ بھارتی نے آخرکار اسے قائل کیا کہ گڑیا شیطانی ہے۔ انہوں نے کہا، ’وہ شیطان ہے گولے‘۔ پھر پوچھا، ’کیا ہے وہ؟‘ گولا بولا، ’شیطان‘۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے کس بات پر معافی مانگی؟
گولا کے جواب پر قائل ہو کر بھارتی نے کہا، ‘ہاں، ہم آج اسے جلا دیں گے تاکہ تمہاری شرارتیں بھی ختم ہو جائیں۔‘ پھر انہوں نے ناظرین سے مخاطب ہو کر کہا، ’آج لیبو بو جلنے والا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ اسے رکھنا اچھا نہیں ہے‘۔ ایک اور کلپ میں گولا کہتا ہے، ’یہ مجھے مارتا ہے‘۔
بھارتی نے بتایا کہ ’جب سے ہم نے اسے لیبو بو گڑیا دیا ہے، وہ صبر نہیں کر پاتا۔ مسلسل چلانے، چیخنے لگتا ہے اور چیزیں توڑ دیتا ہے۔ اس کے رویے کو دیکھ کر، لوگ مجھے بتاتے رہے کہ اس کی وجہ گڑیا ہے۔ جاسمین بھاسن نے بھی کہا کہ یہ شیطانی ہے۔ میری بہن بھی اس گڑیا سے ڈرتی ہے۔ ایک دن میں گڑیا لے کر اس کے گھر گئی، تو وہ بولی: ’یہ کیوں لے کر آئی؟ یہ لوگوں کے گھر میں منفی توانائی لاتی ہے۔ اس نے اسے بھوت پریت کہا‘۔
یہ بھی پڑھیں: کپل شرما اے آر رحمان کی کال مس کرنے پر پوری رات روتے رہے، کیوں؟
جب بھارتی گڑیا کو جلانے لے جا رہی تھیں تو ہرش نے پوچھا، ’کیا کر رہی ہو؟‘ انہوں نے جواب دیا، ’بس اس کا وجود ختم کر رہی ہوں۔‘ یہ سن کر ہرش حیران ہوئے۔ بھارتی نے ہرش کو سمجھایا، ’جب سے ہم نے یہ گڑیا لی ہے، ہمارا بیٹا بہت شرارتی ہوگیا ہے۔‘ ہرش ہنس پڑے اور کہا، ’تم کیسے اتنا تعصب رکھ سکتی ہو‘۔ بھارتی نے کہا، میرے کئی دوست بھی یہی رائے رکھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں یہ گڑیا شیطانی ہے۔
ہرش نے گڑیا جلانے سے روکنے کی کوشش کی، مگر بھارتی نے ان کی نہیں سنی۔ انہوں نے کہا، ’آج لیبو بو کا خاتمہ ہوگا۔ تم نے اپنا پیسہ ضائع کیا ہے‘ پھر بھارتی نے ماچس کی مدد سے گڑیا جلانے کی کوشش کی مگر ناکام رہیں، جو انہیں خوفزدہ کر گیا۔ کئی کوششوں کے بعد وہ گڑیا کو اخبار میں لپیٹ کر جلا پائیں۔ ہرش نے کہا تم اسے کسی عورت کو دے دیتی جو اسے فیشن کے طور پر استعمال کرتی۔
یاد رہے کہ لیبوبو ڈول چینی کمپنی ’پاپ مارٹ‘ بناتی ہے اور اس کی قیمت 7 ہزار سے 35 ہزار روپے تک ہے، اس ڈول کے جعلی ورژنز بھی دستیاب ہیں۔ ان دنوں یہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے جس کی وجہ سے اس کے خریداروں میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی سنگھ لیبوبو ڈول وائرل ویڈیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی سنگھ وائرل ویڈیوز بھارتی نے انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟
بہت سی خواتین کے لیے پیٹ کے گرد چربی ایک عام مگر تشویشناک مسئلہ ہے۔ یہ صرف ظاہری تبدیلی نہیں بلکہ ذیابیطس، دل کی بیماری اور ہارٹ اٹیک جیسے خطرات سے بھی جڑی ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ خواتین میں پیٹ کی چربی بڑھنے کی بنیادی وجوہات، علامات اور اس سے نجات کے طریقے کیا ہیں۔
پیٹ کی چربی بڑھنے کی وجوہاتہارمونی تبدیلیاں
سنِ یاس (Menopause) کے دوران ایسٹروجن کی سطح کم ہونے لگتی ہے جس کے باعث جسم میں چربی جمع ہونے کا طریقہ بدل جاتا ہے اور زیادہ تر پیٹ کے گرد جمع ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیے ناشتے میں کون سی غذائیں شامل کریں؟
عمر اور میٹابولزم کی کمی
عمر بڑھنے کے ساتھ میٹابولزم سست ہو جاتا ہے اور پٹھوں کی مضبوطی کم ہونے لگتی ہے، جس سے پیٹ پر چربی زیادہ جمع ہوتی ہے۔
تناؤ اور ہارمون کارٹیسول
مسلسل ذہنی دباؤ کارٹیسول کی سطح بڑھا دیتا ہے جو براہِ راست پیٹ کی چربی کو بڑھاتا ہے۔
غیر صحت مند خوراک
میٹھے مشروبات، جنک فوڈ، سفید آٹا اور تلی ہوئی اشیا پیٹ کے گرد چربی جمع کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ورزش کی کمی
بیٹھے رہنے کی عادت یا جسمانی سرگرمی کی کمی اضافی کیلوریز کو چربی میں بدل دیتی ہے، جو زیادہ تر پیٹ میں جمع ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں: پیٹ کی چربی کی وجوہات اور اسے ختم کرنے کے آسان طریقے
جینیاتی عوامل
کچھ خواتین میں قدرتی طور پر پیٹ کے گرد چربی جمع ہونے کا رجحان زیادہ ہوتا ہے۔
نیند کی کمی
ناکافی یا غیر معیاری نیند بھوک کے ہارمونس (لیپٹن اور گھریلن) کو متاثر کرتی ہے، جس سے کھانے کی خواہش بڑھتی ہے اور پیٹ کی چربی زیادہ ہونے لگتی ہے۔
طبی مسائل اور ادویات
تھائیرائیڈ کے مسائل، پولی سسٹک اووریز (PCOS) یا کچھ دوائیں (جیسے کورٹیسون) بھی پیٹ کی چربی بڑھا سکتی ہیں۔
علاماتکمر کا گھیر 35 انچ (88 سینٹی میٹر) سے زیادہ ہونا خطرناک سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: کافی پینے سے جگر کی چربی کم ہونے کا امکان
پیٹ کے گرد مستقل پھولا ہوا یا بھاری پن محسوس ہونا۔
ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کا بڑھتا ہوا خطرہ۔
نجات کے طریقےمتوازن غذا: سبزیاں، دالیں، پھل، دبلا گوشت اور اجناس کھائیں، جبکہ شکر اور سفید آٹے سے پرہیز کریں۔
باقاعدہ ورزش: واک، سائیکلنگ اور تیراکی کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی ویٹ ٹریننگ کریں۔
تناؤ پر قابو: یوگا، مراقبہ اور سانس کی مشقیں مددگار ہیں۔
بہتر نیند: روزانہ 7 سے 9 گھنٹے کی پرسکون نیند لیں۔
الکحل اور غیر صحت مند مشروبات سے پرہیز: یہ پیٹ کی چربی کو بڑھاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں