پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی، خواجہ آصف کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک کی بیوروکریسی کے بارے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ آدھی سے زیادہ یہ بیوروکریسی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔اپنی پوسٹ میں خواجہ محمد آصف نے الزام عائد کیا کہ بزدار کا قریب ترین بیوروکریٹ بیٹیوں کی شادی پر 4 ارب روپے صرف سلامی وصول کر چکا، وہ بیوروکریٹ آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دان تو بیوروکریسی کا بچا کھچا کھاتے اور چولیں مارتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست دانوں کے پاس پلاٹ ہے نہ غیر ملکی شہریت، انہیں الیکشن لڑنا ہوتا ہے، پاک سر زمین کو یہ بیوروکریسی پلید کر رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمائیں بھی بچوں کو ایسے دعائیں نہیں دیتیں جیسے عوام نے کل عمران خان کی رہائی کیلئے کیں، بیرسٹر گوہر مائیں بھی بچوں کو ایسے دعائیں نہیں دیتیں جیسے عوام نے کل عمران خان کی رہائی کیلئے کیں، بیرسٹر گوہر حکومت نے کل عوام کا سمندر دیکھا، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر سیف مارگلہ اور دریائے سواں میں بننے والی سوسائٹیاں اسلام آباد کے زیر آب آنیکی وجہ ہیں، معاملہ قومی اسمبلی میں پیش پاکستان اسٹاک میں تاریخی دن، 100انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار کی سطح عبور کرگیا بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ2کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت 9اگست تک ملتوی وزیرِ اعظم کا اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں بارش کے بعد نالوں سے متصل رہائشی علاقوں میں سیلابی کیفیت کا نوٹس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آدھی سے زیادہ

پڑھیں:

ٹرمپ کی میز پر غزہ کی تقسیم کا بزنس پلان موجود ہے، اسرائیلی وزیر خزانہ کا بڑا انکشاف

امریکی صدر کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ نے بھی غزہ پر قبضے کے منصوبے کا اعتراف کر لیا ہے۔

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کو منافع بخش رئیل اسٹیٹ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور امریکا کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات بھی ہو چکے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے جنگ پر بھاری اخراجات کیے ہیں، اس لیے غزہ کی زمین بیچ کر حاصل ہونے والا منافع بھی اسی تناسب سے تقسیم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر کی تباہی کسی بھی شہر کی تجدید کا پہلا مرحلہ ہوتا ہے اور اب تعمیر نو کا عمل شروع ہونا چاہیے۔ اسموٹریچ نے مزید دعویٰ کیا کہ غزہ کی تقسیم کا بزنس منصوبہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میز پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ غزہ سے انخلاء کے بعد اس علاقے میں امریکا کی زیر ملکیت ساحلی تفریح گاہ تعمیر کی جا سکتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • افغان طالبان کی قید سے رہائی پانے والا برطانوی جوڑا وطن واپس پہنچ گیا
  • پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ ساز  ہے؛ خواجہ  آصف
  • پاک سعودی معاہدہ بھارت کیخلاف شاندار فتح کا مرہونِ منت ہے: وزیرِ دفاع خواجہ آصف
  • اسلام آباد: پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں بین الاقوامی کتاب میلے کے دوران ایک اسٹال پربچے کتابیں منتخب اور خرید رہے ہیں
  • سندھ پولیس فاؤنڈیشن کی جائیدادیں سیل، تاجروں کا شدید احتجاج
  • اسلام آباد ہا ئیکورٹ نے عمران خان، بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت پھر ملتوی کردی
  • 63 سالہ خاتون نے آدھی عمر کے نوجوان سے شادی کرلی
  • سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کی خفیہ شرائط نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • ٹرمپ کی میز پر غزہ کی تقسیم کا بزنس پلان موجود ہے، اسرائیلی وزیر خزانہ کا بڑا انکشاف
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا  اہم بیان