وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو عالمی معیار کے مطابق رکھنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے مریضوں کیلئے عالمی معیار کا ہسپتال ہوگا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیشرفت کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے مختلف بلاکس کو صوبوں سے منسوب کیا جائے، جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر، سٹاف کی بھرتیوں میں شفافیت و میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے، تعمیری کام کے معیار کو اولین بنانے اور شفایت کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بڑے اسپتالوں پر مریضوں کے دبا کو کم کرنے کیلئے اسلام آباد میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نظام کی بہتری کا منصوبہ پیش کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پی کے ایل آئی بہترین طریقہ سے مریضوں کی خدمت کر رہا ہے، جناح میڈیکل کمپلیکس کوپاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹرسے بھی بہتر اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے آراستہ ہسپتال بنائیں گے۔انہوں نے ہسپتال میں جینٹوریل سمیت تمام دیگر متعلقہ سروسز میرٹ پر آوٹ سورس کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ہسپتال کے کنسپٹ ڈیزائین، بورڈ کی تشکیل اراضی اور ہسپتال سے متصل مجوزہ کمرشل سینٹر کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کنسپٹ ڈیزائن، اراضی کی منتقلی اور بورڈ کی تعیناتیاں حتمی مراحل میں ہیں، تعمیر کے بہترین معیار کو یقینی بنانے کیلئے جیو ٹیک سٹڈی اور ہسپتال کے اسلام آباد اور گرد و نواح کے رہائشیوں کیلئے افادیت کے حوالہ سے سوشل امپیکٹ سٹڈیز جاری ہیں۔اجلاس کو مختلف اقدامات کی معینہ مدت اور اہداف پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، احد خان چیمہ، سید مصطفی کمال، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ، چیئرمین پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اسمبلی، عورت کو سرعام برہنہ کرنے، ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم، بل منظور قومی اسمبلی، عورت کو سرعام برہنہ کرنے، ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم، بل منظور ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائیگا، عمران خان کا 14اگست کو احتجاج کا اعلان پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی دو طرفہ مشق کا انعقاد پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی، خواجہ آصف کا انکشاف مائیں بھی بچوں کو ایسے دعائیں نہیں دیتیں جیسے عوام نے کل عمران خان کی رہائی کیلئے کیں، بیرسٹر گوہر حکومت نے کل عوام کا سمندر دیکھا، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر سیف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جناح میڈیکل کمپلیکس عالمی معیار

پڑھیں:

معروف امریکی یونیورسٹی پاکستان میں کیمپس کھولنے کے لیے تیار

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکہ کی صفِ اول کی یونیورسٹی Arizona State University (ASU) نے لاہور میں ایک نیا تعلیمی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت “نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (NIT)” کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جو مستقبل میں جدید تعلیم اور تحقیق کا مرکز بنے گا۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ کوئی عالمی سطح کی امریکی یونیورسٹی پاکستان میں اپنا باقاعدہ کیمپس کھول رہی ہے۔ آریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کو دنیا کی جدید اور اختراعی یونیورسٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے، اور یہ ادارہ تعلیم، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریسرچ کے میدان میں عالمی سطح پر معروف ہے۔

ماہرینِ تعلیم کا کہنا ہے کہ NIT کا قیام پاکستان کے تعلیمی معیار کو بین الاقوامی سطح تک لے جانے میں مدد دے گا اور طلباء کو امریکہ جیسے اعلیٰ معیار کی تعلیم گھر بیٹھے فراہم کرے گا۔

یہ منصوبہ پاکستان میں ہائی ٹیک ایجوکیشن، انوویشن، اور عالمی معیار کے گریجویٹس کی تیاری کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سی ڈی اے کا کیپیٹل ہسپتال کا دورہ، مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت
  • جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے: وزیرِ اعظم
  • اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شفافیت اور عالمی معیار کی ہدایات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی کاشتکاروں کے لیے سستے قرضوں کی فراہمی کی ہدایت
  • 2 سر،4 ہاتھ اور2 پاؤں والی بچی کی پیدائش، ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے
  • پنجاب کا ہیلتھ سیکٹرزندگیاں کیوں چھین رہا ہے؟
  • چھوٹے کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے، وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت
  • ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں: وزیر اعظم کا گلگت بلتستان میں اجلاس سے خطاب
  • معروف امریکی یونیورسٹی پاکستان میں کیمپس کھولنے کے لیے تیار