گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 وزرا سمیت 9 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
افریقی ملک گھانا کے جنوبی علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر المناک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 وزرا سمیت مجموعی طور پر 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ گھانا کے جنوبی حصے میں پیش آیا، جہاں پرواز کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔
حکومت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں ملک کے وزیر دفاع اور وزیر ماحولیات بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والے افراد میں گھانا ایئر فورس کے 3 اہلکاروں سمیت دیگر سرکاری حکام بھی شامل ہیں۔
گھانا کے صدر نے اس واقعے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب گھانا کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے سے قبل ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، جب کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews حادثہ فوجی ہیلی کاپٹر گھانا ہلاکتیں وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فوجی ہیلی کاپٹر گھانا ہلاکتیں وی نیوز فوجی ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
کراچی: ملیر ٹنکی اسٹاپ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں ملیر ٹنکی اسٹاپ پر ایک افسوسناک حادثے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 17 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہ زیب ولد شاہد کے طور پر ہوئی ہے جس کی چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔
حادثے کے فوراً بعد شاہ زیب کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی اس کے بعد، چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اس کی میت کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد اسے چھیپا سردخانے منتقل کر دیا گیا۔
متوفی شاہ زیب کے والد شاہد نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے محبت کی شادی کی تھی تاہم اس کی زندگی کا یہ سفر نہایت افسوسناک طریقے سے ختم ہوگیا۔