ایک ہی دن میں تیسری مرتبہ شدید زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2025ء) ایک ہی دن میں تیسری مرتبہ شدید زلزلہ، خیبرپختونخواہ کے سوات ریجن میں ایک ہی دن میں 3 مرتبہ شدید زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سوات اور گرد و نواح میں ایک ہی دن کے دوران زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہری شدید خوف کا شکار رہے۔
(جاری ہے)
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلا زلزلہ 4.7 شدت کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا، جس کی زیر زمین گہرائی 61 کلومیٹر رہی۔ دوسرا زلزلہ 4.3 شدت کا تھا اور اس کی گہرائی 191 کلومیٹر تھی، جبکہ تیسرے زلزلے کی شدت دوبارہ 4.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 79 کلومیٹر رہی۔ تینوں زلزلوں کا مرکز کوہِ پموکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے، جو افغانستان، پاکستان اور تاجکستان کے سنگم پر واقع ہے اور زلزلہ خیز علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اداروں سے فوری رابطہ کریں۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایک ہی دن
پڑھیں:
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔میزبان مالدیپ اور پاکستان کے درمیان میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، پاکستان نے ایونٹ کے تیسرے میچ میں مالدیپ کو1-2 سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد کم بیک کر کے مسلسل 2 سیٹ جیتے، پاکستان کی کامیابی کا اسکور 15-16، 22-10 اور 7-6 رہا۔پاکستان کی جانب سے 11 پوائنٹس حاصل کرنے والے کاشف علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔صبح کے سیشن میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2سے شکست دی تھی، گزشتہ شب ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 0-2سے ہرایا تھا۔پاکستان نے اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کل جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے خلاف میچز کھیلے گا۔