مالاکنڈ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 اور گہرائی 61 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز نے کہا کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی چلتا ہے تو یہ ملک چلتا ہے، جامعہ کراچی اس شہر کا مرکز ہے، خالد مقبول صدیقی
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیاوفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی چلتا ہے تو یہ ملک چلتا ہے، جبکہ جامعہ کراچی اس شہر کا مرکز ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جامعہ کراچی کے شعبہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام ایک روزہ کانفرنس بعنوان ’معذور افراد کے لیے پیشہ ور سوشل ورکرز کا کردار‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 10 میں سے 3 وفاقی جامعات اب تک کراچی میں آچکی ہیں، جبکہ حیدرآباد میں بھی 70 برس بعد یونیورسٹی قائم ہوچکی، ہم مزید جامعات اس شہر میں لے کر آئیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین ایچ ای سی کے اشتہار میں تاخیر اس لیے ہوئی کیونکہ بین الاقوامی امیدواروں کے لیے بیرون ملک بھی اشتہار شائع کرنا چاہتے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے لیے اسپیشل گرانٹ سے متعلق سمری بھیج دی، جلد گرانٹ جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ شہر چلتا ہے تو یہ ملک چلتا ہے، جبکہ جامعہ کراچی اس شہر کا مرکز ہے۔
تقریب سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے بھی خطاب کیا جبکہ اراکین قومی اسمبلی کشور زہرہ، امین الحق، فرحان چشتی اور وفاقی سرچ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر اورنگ زیب نے تقریب میں شرکت کی۔