گورنر سندھ کی اربعین مارچ کے قائدین سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کامران ٹیسوری وفد کے ہمراہ سولجر بازار میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی آفس وحدت ہاؤس میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے ملاقات کر رہے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
اربعین حسینیؑ مارچ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کے درمیان کراچی میں ملاقات

اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے مذاکرات کیلئے نمائش چورنگی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری وفد کے ہمراہ اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے مذاکرات کیلئے کراچی کی نمائش چورنگی پہنچ گئے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری وفد کے ہمراہ سولجر بازار میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی آفس وحدت ہاؤس میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی، مرکزی رہنما علامہ مقصود ڈومکی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، رضی حیدر رضوی بھی موجود ہیں۔ .
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مارچ کے قائدین سے
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔