ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان کے ساتھ بات کریں گے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان کے ساتھ بات کریں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب میں بیرسٹر علی گوہر خان نے کہا، تحریک انصاف پارلیمنٹ کا حصہ رہے گی۔ آنے والے ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان کے ساتھ بات کریں گے۔ پی ٹی آئی کے چئیرمین نے کہا، عمران خان سے ملاقات ہو گی تو ضمنی الیکشن سے متعلق ان سے بات کروں گا۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
پی ٹی آئی کے کئی ارکان پارلیمنٹ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے نو مئی وائلنس کے مقدمات کے فیصلوں میں سزائیں ہو جانے کے بعد الیکشن کمیشن سے نا اہل قرار پا چکے ہیں اور الیکشن کمیشن نے انہیں ڈی نوٹیفائی کر کے ان کی خالی کی ہوئی نشستوں پر دوبارہ الیکشن کروانے کے لئے اپنے قواعد کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
اس دوران کل پی ٹی آئی کے بانی کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کے حوالے سے یہ بتایا تھا کہ پی ٹی آئی ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کئے جانے سے خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی الیکشن نہیں لڑے گی۔
صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس، 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
بیرسٹر گوہر نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں پی ٹی آئی کے 5 اگست کے احتجاج کو کامیاب قراردیا اور کہا، ہر حلقے میں ارکان کی ڈیوٹیاں لگی تھیں، ہر ضلع میں لوگ بابر نکلے اور انہوں نے اظہارِ یکجہتی کیا۔ بیرسٹر گوہر نے صحافیوں کےسوالات کے جواب میں کہا، جمہوریت میں اسی طرح احتجاج ہوتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے ارکانِ پارلیمنٹ کے پانچ اگست کو احتجاج کے لئے اڈیالہ جیل نہ جانے کے متعلق سوالات کے جواب میں کہا، ارکان پارلیمنٹ کی جہاں ذمہ داریاں ہوں گی وہ ضرور پوری کریں گے، پی ٹی آئی کے ایک ایک رکن پر پچاس پچاس کیس ہیں اور وہ پہلے سے ہی قربانیاں دے رہے ہیں۔
انٹر بینک میں مہنگا، اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ضمنی الیکشن سے متعلق بیرسٹر گوہر نے پی ٹی ا ئی کے عمران خان کے کے جواب میں کریں گے
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔