کراچی:

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو پولیس نے ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ سے سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام کے قتل کی ابتدائی رپورٹ جمع کروا دی۔

ابتدائی رپورٹ میں پولیس نے عمران آفریدی سمیت 8 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ مقتول کے بھائی خواجہ فیصل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔

خواجہ شمس السلام اپنے بیٹے دانیال کے ساتھ خیابان راحت میں واقع قرآن اکیڈمی میں نماز جمعہ اور نماز جنازہ میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ نماز جنازہ کے بعد خواجہ شمس السلام کو واپسی پر مسجد کی سیڑھیوں کے پاس گولی ماری گئی۔

ملزم عمران آفریدی نے آتشی اسلحے سے 2 فائر کیے تھے، ایک گولی خواجہ شمس السلام اور ایک گولی دانیال السلام کو لگی تھی۔ ملزم عمران آفریدی رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔

مقدمے میں عمران آفریدی، ضرار آفریدی، انعام خان، عثمان آفریدی، تقدیر، بہار گل، خستہ گل اور شہریار مفرور ہیں۔ عدالت نے مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خواجہ شمس السلام

پڑھیں:

کراچی: قتل کیے گئے 3 خواجہ سراؤں میں سے 2 کی شناخت ہو گئی

’جیو نیوز‘  گریب—

کراچی میں ایم نائن موٹر وے کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب قتل کیے گئے 3 خواجہ سراؤں میں سے 2 کی شناخت کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیے گئے 3 میں سے 2 خواجہ سراؤں کی شناخت ان کے اصل نام محمد جیئل اور الیکس ریاست کے نام سے ہوئی ہے۔

خواجہ سراؤں کی تنظیم نے تینوں ہلاک افراد کی شناخت عینی، عصمہ اور ثمینہ کے نام سے کی۔

کراچی: میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں، ریسکیو حکام

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں خواجہ سراؤں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موٹر وے ایم نائن کے قریب جھاڑیوں سے 3 خواجہ سراؤں کی گولیاں لگی لاشیں ملی ہیں۔

2 خواجہ سراؤں کو سینے پر اور 1 کو سر پر گولی ماری کر قتل کیا گیا، جائے وقوع سے نائن ایم ایم گولیوں کے 2 خول ملے ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر عبد الخالق پیرزادہ نے میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوع سے پرس، ٹشو پیپرز اور دیگر سامان ملا ہے، خواجہ سراء معمول کے مطابق اسی مقام پر آتے تھے اور انہیں اسی جگہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

عبدالخالق پیرزادہ نے کہا کہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

واقعے پر وزیرِ داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ملیر سے ابتدائی رپورٹ طلب کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شرجیل میمن نے جام صادق پل کی تکمیل کی حتمی تاریخ بتا دی
  • قتل کیے گئے تینوں خواجہ سراؤں کی شناخت ہو گئی
  • کراچی؛ سپرہائی وے سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی
  • کے فور منصوبے میں تاخیر، آڈٹ رپورٹ
  • کراچی: قتل کیے گئے 3 خواجہ سراؤں میں سے 2 کی شناخت ہو گئی
  • 2 خواجہ سراؤں کو سینے پر، 1 کو سر میں گولی ماری گئی: ایس ایس پی ملیر
  • کراچی میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد، وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کرلی
  • قومی لباس میں وکیل کوسروس فراہم نہ کرنے کے کیس کی سماعت ملتوی
  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق
  • پشاور ہائیکورٹ، پولیس کیخلاف خواجہ سراؤں کی درخواست پر آئی جی خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب