بھارت میں بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی فوجی اصلاحات کی آڑ میں ہندوتوا بیانیے کے فروغ دینے کی ریاستی مہم زور و شور سے جاری ہے۔

مودی سرکار بھارتی فوج کو سیاسی غلامی میں دھکیل کر پیشہ ورانہ غیر جانبداری کے قتل میں مصروف ہے۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی کتاب   ریسرجنٹ انڈیا کی ملٹری میں بھارتی فوجی نظریات کا پول کھل گیا۔

جنرل انیل چوہان کی کتاب میں فوج میں سیاسی نظریے کی کھلی حمایت نظر آتی ہے۔

بھارتی صحافی نے  دی وائر میں کتاب کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میں واضح ہے کہ فوجی اداروں میں ہندوتوا نظریے کو سرایت دی جا رہی ہے۔ جنرل چوہان نے فوج، اشرافیہ اور عوام میں نظریاتی ہم آہنگی کے لیے  کانکارڈنس تھیوری کی حمایت کی ہے۔

دی وائر کے مطابق کتاب میں عوامی رائے کو سکیورٹی نظریے کے مطابق ڈھالنے پر زور دیا گیا ہے۔واضح طور پر یہ کتاب ہندوتوا کی نظریاتی تاریخ  کی عکاس ہے۔ سی ڈی ایس ہونے کے باوجود جنرل چوہان نے جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول پر بات کرنے سے گریز کیا۔

 کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قرآنی تصورِ جنگ دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے۔ جنرل چوہان نے اسلامی جنگی نظریے کو دہشت گردی سے جوڑ کر فوجی غیرجانبداری کو مذہبی تعصب میں بدل دیا۔ ’ریسرجنٹ انڈیا کا عنوان مودی سے پہلے کی فوج کو ناکام ظاہر کرتا ہے۔

جنرل چوہان نے فوج میں سیاسی نظریات شامل کرنے کی حمایت کر کے غیرجانبدار ادارے کو متنازع بنا دیا ہے۔ جنرل چوہان کی کتاب میں آر ایس ایس اور فوج کا خطرناک امتزاج بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

بھارتی فوج ہندوتوا نظریے کا ہتھیار بنتی جا رہی ہے ۔ مودی سرکار نے فوجی اداروں میں ہندوتوا نظریے کو داخل کر کے سیکولر بھارت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ مودی سرکار نے فوج میں مذہبی تفریق لا کر انتہا پسند ہندوتوا نظریے کا راز فاش کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہندوتوا نظریے جنرل چوہان نے میں ہندوتوا مودی سرکار کتاب میں نے فوج

پڑھیں:

مودی-اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کردیا

مودی-اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کردیا جب کہ ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں پر مودی کی خاموشی اندرونی کرپشن کا واضح ثبوت ہے۔

اڈانی کے مالیاتی اسکینڈل پر امریکہ میں جاری تحقیقات نے مودی کے ہاتھ باندھ دیے، مودی، اڈانی اور روسی تیل معاہدوں کے مالی روابط بے نقاب ہونے کا خطرہ ہے جب کہ سفارتی فیصلے بیرونی دباؤ کی زد میں ہیں۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سرکار پرتنقید کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ بھارت کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ امریکہ میں جاری اڈانی تحقیقات نے مودی کو ٹرمپ کی دھمکیوں کے آگے بےبس کر دیا ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ ایک سنگین خطرہ یہ بھی ہے کہ مودی، اڈانی اور روسی تیل کی ڈیلز کے درمیان مالی روابط کو بے نقاب کر دیا جائے، مودی سرکار کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

مودی سرکار اپنی کرپشن بچانے کی قیمت قومی وقار اور عالمی پوزیشن اور سفارتی تنہائی کی صورت میں چکانا پڑ رہی ہے، عالمی برادری میں مودی کی بےبسی، اڈانی سے جُڑے مالیاتی مفادات کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکار خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے کی تیاریوں میں مصروف
  • بھارتی پرزے روسی جنگی ڈرونز میں استعمال ہونے کا انکشاف 
  • مودی-اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کردیا
  • آپریشن سندور میں شکست کے بعد مودی سرکار کا جنگی جنون بے قابو
  • ایلون مسک کا بھارتی حکومت پر مقدمہ: کیا مودی سرکار اظہار رائے کا گلا گھونٹ رہی ہے؟
  • بھارتی فوج کا مورال تباہ، خودکشیوں میں اضافہ؛ مودی سرکار خاموش تماشائی
  • مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر پر قبضے کا منصوبہ بھی ناکام
  • ٹیکس کلیکشن میں بہتری، کسٹم کلیئرنس میں ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے، شہباز شریف
  • آج کا دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے