میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کو دلیر قوم ہمیشہ یاد رکھے گی،وزیرداخلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد (صغیر چوہدری)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکشمی پور میدان کے ہیرو میجر طفیل محمد شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میجر طفیل محمد شہید کے یوم شہادت پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے 8 اگست کو اپنے قیمتی خون سے بہادری اور جرات کی تاریخ لکھی اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا کر سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ نشان حیدر کے وارث عظیم سپہ سالار نے دشمن کی صفوں میں گھس کر اسے قتل کر دیا۔ میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کی گولیوں کا سامنا کرتے ہوئے بٹالین کی قیادت کی اور بہادری کی لازوال داستان رقم کی۔ زخمی ہونے کے باوجود میجر طفیل محمد شہید نے پیش قدمی نہ روکی اور دشمن کو پسپائی پر مجبور کردیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بے مثال بہادری کا یہ عظیم لمحہ ہماری نئی نسلوں کو ہمیشہ حوصلے اور عزم کا سبق دیتا رہے گا۔ قوم میجر طفیل محمد شہید کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے صف اول میں کھڑے ہو کر جنگ کا رخ موڑ دیا۔ میجر طفیل محمد شہید کے آخری الفاظ ’’میں نے اپنا کام مکمل کرلیا، دشمن بھاگ گیا‘‘ آج بھی ایک قومی حقیقت ہے اور میجر طفیل محمد شہید کے یہ تاریخی الفاظ آج بھی ملک کے ہر سپاہی کا نعرہ ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرأت مندانہ قیادت میں پاک بھارت جنگ کے دوران یہ سنہری الفاظ ہر میدان میں گونجتے رہے اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ حالیہ جنگ میں ہمارا ایک ایک سپاہی میجر طفیل محمد شہید کی طرح لڑا اور اللہ تعالی نے قوم کو بے مثال فتح سے نوازا۔ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے والے میجر طفیل محمد شہید کو سلام۔ بہادر قوم میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی نے میجر طفیل محمد شہید کہا کہ
پڑھیں:
افسوس ہوتا ہے جو حکومت قربانی دے کر بنائی، وہی ہمارے مقدمات میں جواب جمع نہیں کر رہی: شیر افضل مروت
---فائل فوٹورکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ افسوس ہوتا ہے جو حکومت ہم نے قربانی دے کر قائم کی تھی، وہی ہمارے مقدمات میں جواب جمع نہیں کر رہی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے خلاف صوبائی حکومت کے مقدمات ہیں، دو سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں۔
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اِن جعلی مقدمات سے ڈرتا نہیں ہوں، مجھ پر 9 مئی کا کوئی مقدمہ نہیں، سارے مقدمات اس کے بعد کے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان سے متعلق صوبائی حکومت کا جرگہ اچھی کاوش ہے، جرگے سے صوبے کی عوام اور حکومت کا مؤقف سامنے آجائے گا۔