میجر طفیل محمد شہید کا 67 واں یوم شہادت، پاک فوج کے سربراہان کا خراج عقیدت پیش
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے 67 ویں یوم شہادت پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم میجر طفیل محمد شہید کی عظیم قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں مادر وطن کے عظیم سپوت میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کی 67 ویں یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کے خلاف بے مثال دلیری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا۔
معروف شیف اور ٹک ٹاک سٹار کار حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئیں
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ان عظیم ہیروز پر فخر کرتا ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر دلیرانہ مقابلہ کر رہی ہیں۔وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ قومی یادداشت کا حصہ رکھا جائے گا اور ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔
سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے والد کینسر سے لڑتے ہوئے چل بسے
دوسری جانب میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے 67 ویں یوم شہادت پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سربراہان نے خراج عقیدت پیش کیا ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، میجر طفیل نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کامقابلہ کیا اور اپنا مشن کامیابی سے مکمل کیا۔
پرائیویٹ اسکولز کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ
آئی ایس پی آر کے مطابق بے مثال جرات اور عظیم قربانی کے اعتراف میں میجرطفیل محمد شہید کو نشان حیدر عطا کیا گیا، وطن کے دفاع کیلئے ان کی شجاعت آنے والی نسلوں کیلئے باعث فخر ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میجر طفیل محمد شہید یوم شہادت
پڑھیں:
حیدر آباد میں پولیو وائرس کے نئے کیس کی تصدیق
سندھ کے ضلع حیدر آباد سے پولیو وائرس کے نئے کیس کی تصدیق ہوگئی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے، رواں سال کے دوران اب تک سندھ میں پولیو کے 7 کیسز کی تصدیق ہو چکی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو عمر بھر معذوری کا باعث بنتا ہے، والدین سے اپیل ہے ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔
آئندہ ملک گیر انسداد پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک منعقد ہوگی۔