چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد چیمبر کے اشتراک سے شکرپڑیاں گراونڈ میں انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو کے انعقاد کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر ناصر قریشی، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی پلاننگ ڈاکٹر ظفراقبال، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اینڈ ہاسنگ فیصل نعیم، ڈی جی ریسورس شکیل احمد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آباد میں سی ڈی اے اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے شکرپڑیاں گراونڈ میں انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی مشہور کمپنیاں نہ صرف اپنے اسٹالز لگائیں گی بلکہ پاکستان بھر کے بزنس چیمبرز بھی اپنے سٹالز لگانے کے علاوہ اپنی بھرپور شرکت کے ذریعے اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ چین، ترکی، ایران، آذربائیجان، تاجکستان، ازبکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک بھی اپنے اسٹالز لگائیں گے جن میں ان ملکوں کے برانڈز اور مصنوعات متعارف کرائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کے مشہور برانڈز مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کریں گے تاکہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اشتراک کے بعد متعلقہ ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل کرنے میں بھی مددملے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنراسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ویژن کی روشنی میں اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت شہر بنانے کے ساتھ ساتھ بزنس اور سیاحتی شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس سال اکتوبر میں اسلام آباد میں انٹرنیشنل ایکسپو کا انعقاد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں سی ڈی اے، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر نہ صرف انٹرنیشنل ایکسپو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ اس سلسلے میں متعلقہ وزارتوں اور دوست ممالک سے بھی وزارت خارجہ کے توسط سے رابطہ کرکے اس انٹرنیشنل ایکسپو کو نہ صرف کامیاب بنایا جائے گا بلکہ پاکستان بھر کے بزنس مینوں، تاجروں اور صنعت کاروں کو بھی دیگر ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو ترقی کے علاوہ پاکستان میں زرمبادلہ لاسکیں جس سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ قبل ازیں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر ناصر قریشی نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر قیادت سی ڈی اے کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور اسلام آباد میں انٹرنیشنل ایکسپو کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے بھرپور اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں امن و امان کی مزید بہتری اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد اسلام آباد میں امن و امان کی مزید بہتری اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس.

.. معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش، پاکستان کو 4ارب ، 10کروڑ روپے کا خسارہ بری امام سرکار کے تین روزہ عرس کی تقریبات نورپورشاہاں میں شروع ،اسحاق ڈار، فیصل کریم کنڈی نے مزار پر چادر چڑھا کر عرس... ہم حکومت اور نااہل اپوزیشن کے درمیان پس رہے ہیں،فواد چودھری سکیورٹی فورسز نے لاہور میں مناواں کے قریب بھارتی ڈرون مارگرایا زاہد اقبال چوہدری کا تاجر رہنما قاضی محمد اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو انٹرنیشنل ایکسپو چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد میں میں اسلام آباد سی ڈی اے اور کے علاوہ ممالک کے کا فیصلہ کے ساتھ کی زیر

پڑھیں:

پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عرفان سومرو نے کہا ہے کہ تجارتی ڈپلومیسی حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ محض تجارتی حجم بڑھانے کا خواہاں نہیں بلکہ مضبوط اور پائیدار معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔

فیڈریشن ہاؤس کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے زیر اہتمام ڈی ایٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (D-8 CCI) کی پاکستان نیشنل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دائریکٹر جنرل وزارت خارجہ عرفان سومرو نے کہا کہ ڈی ایٹ کے قیام کو تین دہائیاں گزر چکی ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ اس وژن کو عملی اقدامات میں تبدیل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایٹ ممالک کی مشترکہ معیشت تقریباً 5 ہزار ارب ڈالر پر مشتمل ہے اور ایک ارب سے زائد آبادی مشرق بعید سے افریقہ تک پھیلی ہوئی ہے، جو باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، معدنیات، سیاحت اور نوجوان افرادی قوت ڈی ایٹ ممالک کے اہم اثاثے ہیں، تاہم مختلف مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث رکن ممالک اپنی حقیقی معاشی صلاحیت سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا پا رہے۔

ڈی جی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کی ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ سالانہ تجارت تقریباً 11 ارب ڈالر ہے، جس میں 8 ارب ڈالر درآمدات جبکہ 2.8 ارب ڈالر برآمدات شامل ہیں، اس عدم توازن کو کم کرنے اور برآمدات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

عرفان سومرو نے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہیں اور نوجوان آبادی ملکی معیشت کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں، کاروباری برادری پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی سفارت خانوں کے ساتھ روابط بڑھائے تاکہ نئی منڈیوں تک رسائی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی معاہدے اور سازگار پالیسی فریم ورک فراہم کر سکتی ہے، تاہم تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا نجی شعبے کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں ایف پی سی سی آئی کا کردار انتہائی اہم ہے۔

ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ نے خواتین اور نوجوان کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ علاقائی تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں، پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے قاہرہ میں منعقدہ چوتھی ڈی ایٹ ٹریڈ منسٹر کونسل کے فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے استنبول میں ترکیہ کی تنظیم TOBB کی سرپرستی میں ڈی ایٹ چیمبرز کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کو اہم پیش رفت قرار دیا۔

ڈی ایٹ سیکریٹری جنرل سہیل محمود نے اپنے خصوصی پیغام میں رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ حلال معیشت، مالیاتی انضمام اور علاقائی تجارت کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ ڈی ایٹ ممالک کے درمیان اندرونی تجارت میں نمایاں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور فیڈریشن پریفرینشل ٹریڈ ایگریمنٹ (پی ٹی اے) کو ناگزیر سمجھتی ہے۔

اجلاس میں انڈونیشیا، ترکیہ، ایران، مصر، ملائیشیا، نائجیریا، آذربائیجان اور بنگلہ دیش کے قونصل جنرلز، سینئر سفارت کاروں، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور امان پراچہ، آصف سخی، سابق صدر زبیر طفیل، سابق نائب صدور خالد تواب، حنیف گوہر، شبیر منشا، ناہید مسعود، نازلی عابد، ماہین خان اور دیگر کاروباری رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے