اسرائیل خطرناک اقدامات فوری طور پر بند کرے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسرائیل خطرناک اقدامات فوری طور پر بند کرے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ چین اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر خطرناک اقدامات بند کرے۔
غزہ فلسطینی عوام کا ہے اور فلسطینی علاقے کا اٹوٹ حصہ ہے۔ غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کا صحیح طریقہ فوری جنگ بندی ہے اور غزہ میں تنازع کے مکمل حل کی کلید ہی جنگ بندی میں ہے۔
چین غزہ میں جنگ کو جلداز جلد ختم کرنے، انسانی بحران کو کم کرنے، دو ریاستی حل پر عمل درآمد کرنے اور بالآخر مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے حصول کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی جی ایف آئی اے کے نام پر شہریوں کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف بھارت کیساتھ ٹریڈ ڈیل نہیں ہوگی، ٹرمپ نے صاف انکار کردیا ٹرمپ کے 50فیصد ٹیرف نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو ہلا دیا، سرمایہ کاروں کے 50ارب ڈالر ڈوب گئے اقوام متحدہ نے غزہ پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے کی منظوری دے دی، مزید خونریزی کا خدشہ چینی صدر کا سیلابی صورت حال میں عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور طیارہ بردار بحری جہاز فوجیئن قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرے گا، چینی وزارت دفاعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مظفرگڑھ میں بھکاری کی 3 لڑکیوں کو قتل کرنے کی کوشش، دو بہنیں شدید زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرگڑھ کے علاقے ہیڈ بکائنی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بھکاری نے 3 لڑکیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کی کوشش کی۔ ڈی ایس پی چوہدری جاوید کے مطابق حملے میں 2 بہنیں شدید زخمی ہوگئیں۔
افسران کے مطابق مشکوک شخص کو لڑکیوں کے ساتھ جنگل کی طرف جاتا دیکھ کر مقامی شہریوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شک کی بنیاد پر مقام کی نشاندہی کی اور ملزم تک رسائی حاصل کی۔
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ تیز دھار آلے کے وار سے دونوں لڑکیاں شدید زخمی ہوئیں جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دورانِ حراست اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی جبکہ زخمی لڑکیوں کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔