ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خبر
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد : ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز سامنے آگئی. جس سے کم آمدنی والے طبقے کو سہولت ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق مہنگی بجلی اور بڑھتے ہوئے بلوں سے پریشان عوام کے لیے حکومت کی جانب سے ممکنہ ریلیف کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے پروٹیکٹڈ یونٹس کی 200 سے بڑھا کر 300 یونٹس کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایڈجسٹمنٹ: بجلی ماہانہ 78 پیسے، سہ ماہی 1.89 روپے یونٹ سستی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیپرا نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.89 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق یہ کمی اپریل تا جون 2025ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں منظور کی گئی۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہو گا۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اگست تا اکتوبر 2025ء کے 3 ماہ کیلئے ہو گا اور بجلی صارفین کو اس کمی سے 55 ارب87 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہو گا۔ بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کی تھی۔ نیپرا کی جانب سے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 78 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جون 2025ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔ صارفین کو کمی کا ریلیف اگست کے بلوں میں ملے گا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہو گا۔