ارکانِ اسمبلی نے وزیراعظم کو بجلی صارفین سے ہونے والی زیادتی سے آگاہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
ارکان اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کو بجلی صارفین کے ساتھ ہونے والی زیادتی سے آگاہ کردیا۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ارکان اسمبلی نے 201 یونٹس پر 5 ہزار روپے اضافی بل بھجوانے کا معاملہ اٹھایا ہے،201 کے بجائے 301 یونٹس استعمال کرنے پر اضافی بل بھیجنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے301 یونٹس کو نان پروٹیکٹڈ شرح ڈیکلیئر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پنجاب میں ماہانہ 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو 14روپے فی یونٹ کا ریلیف نہیں ملے گا۔
ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی 201 کے بجائے بجلی کے 301 یونٹس استعمال کرنے والوں کو نان پروٹیکٹڈ شرح میں لانے کی سفارش کرسکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بجلی صارفین
پڑھیں:
جھنگ: دو افراد کیخلاف جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون گرفتار
---فائل فوٹوصوبۂ پنجاب کے شہر جھنگ میں دو شہریوں کے خلاف جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے تھانہ کوتوالی میں دو افراد کے خلاف اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا تاہم پولیس تفتیش میں حقائق اس کے برعکس نکلے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنا نام تبدیل کر کے مقدمہ درج کروایا تھا۔
پولیس نے خاتون کی مدعیت میں دو افراد کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ خارج کر کے اس کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اس معاملے پر ڈی پی او بلال افتخار کیانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ سے تفتیش جاری ہے اور اس کے ساتھ ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔