رجنی کانت کو فلمی دنیا میں 50 برس مکمل، مداح نے 5 ہزار سے زائد تصاویر سے مندر سجا دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
تامل فلم انڈسٹری میں سپر اسٹار رجنی کانت کے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں جس کا مداحوں کی جانب سے پرجوش انداز میں جشن منایا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رجنی کانت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کارتک نام کے ایک مداح نے مدورائی میں سپر اسٹار کے نام پر بنے ’رجنی کانت مندر‘ کو ان کی 5,500 سے زیادہ تصاویر کے ساتھ سجا کر انڈسٹری میں 50 سال مکمل ہونے کا انوکھے انداز میں جشن منایا۔
رجنی کانت کے اس ’ڈائی ہارٹ فین‘ نے اداکار سے اپنی گہری محبت اورعقیدت کا اظہار کرتے ہوئے عبادت کے طور پر مندر میں لگی ان کی مورتی کو غسل بھی دیا۔
اس مندر کا افتتاح کچھ سال قبل کیا گیا تھا جس میں رجنی کانت کا 300 کلو وزنی بت ہے اور یہ اداکار کے مداحوں کے گہرے جذباتی تعلق اور نسل در نسل سپر اسٹار کی بے پناہ مقبولیت کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے۔
ساؤتھ سنیما کے سپر اسٹار رجنی کانت نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1975 میں کیا تھا اور اسے آج تک کامیابی سے جاری رکھا ہوا ہے۔ 74 سال کی عمر میں، سپر اسٹار رجنی کانت تامل سنیما کے صف اول کے اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: رجنی کانت سپر اسٹار
پڑھیں:
سوڈان میں مسجد پر ڈرون حملہ‘ 70 سے زائد شہری شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کے علاقے دارفور کے شہر الفاشر میں مسجد پر ڈرون حملے میں 70 سے زائد شہری شہید ہوگئے۔ مقامی حکام اور فوج کے مطابق حملہ پیراملٹری گروپ ریپڈ سپورٹ فورسزنے کیا۔ جاں بحق افراد میں کئی بے گھر شہری بھی شامل ہیں۔ سوڈانی فوج کی چھٹی انفنٹری ڈویژن نے بیان میں کہا کہ باغی ملیشیا نے صفیہ مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بنایا ۔ الفاشر شمالی دارفور کا دارالحکومت اور خطے میں فوج کا آخری بڑا گڑھ ہے، جہاں آر ایس ایف مئی 2024 سے محاصرہ کیے ہوئے ہے۔ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں اسپتال، اسکول اور بے گھر افراد کے مراکز بھی متاثر ہوئے ہیں۔