پاکستان کویت کو ہنرمند افرادی قوت فراہم کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (او پی اینڈ ایچ آر ڈی) کے ذیلی ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی)نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد کویت کو ہنر مند افرادی قوت فراہم کی جا رہی ہے۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن حکام نے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی سازگار اور نتیجہ خیز پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی لیبر مارکیٹ میں پاکستانی محنت کشوں کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کویت کےلئے ایسی افرادی قوت کا انتخاب کیا جائے گا جو ذیل میں درج مقررہ قابلیت اور تجربے پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گودام سپروائزر کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر 35 سال، تعلیم: ڈپلومہ یا بیچلر ڈگری، مواصلات انگریزی (پڑھنا، بولنا، سمجھنا) ضروری ہے، عربی زبان کا اضافی فائدہ ہے، کسٹمر سروس کی اچھی مہارتیں اور لاجسٹک کمپنیوں میں 3 سے 5 سال کے گودام کا تجربہ یا خلیجی ممالک میں کام کا تجربہ درکار ہو گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملازمتوں میں گودام کوآرڈینیٹر، گودام مین، بڑھئی اور غیر ہنر مند کارکن، اسسٹنٹ فرنیچر شامل ہیں۔اس طرح انسٹالر، ڈرائیور اور کورئیر/لاجسٹکس/ڈیلیوری کی خدمات کی افرادی قوت بھی کویت بھیجی جائے گی۔ اس حوالہ سے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اگست مقرر کی گئی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افرادی قوت
پڑھیں:
بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی بڑی مشکل حل،اسٹامپ پیپرکےحصول میں حائل رکاوٹ ختم
سٹی42: بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کے لیے اسٹامپ پیپر حاصل کرنا اب آسان ہو گیا ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) نے اوورسیز شہریوں کے لیے او ٹی پی حاصل کرنے کے عمل میں آسانی پیدا کر دی ہے۔
اب بیرونِ ملک مقیم پاکستانی او ٹی پی اپنی ای میل ایڈریس پر وصول کر سکیں گے، جس سے اسٹامپ پیپر کے حصول میں پیش آنے والی رکاوٹیں ختم ہو جائیں گی۔ اس سے قبل نئی پالیسی کے تحت اسٹامپ پیپر حاصل کرنے کے لیے رجسٹرڈ سم ضروری تھا، جو اوورسیز شہریوں کے لیے مشکل ثابت ہو رہی تھی۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
ترجمان PLRA کے مطابق اوورسیز شہریوں کے لیے ای میل ایڈریس پر او ٹی پی حاصل کرنا لازمی ہوگا اور یہ ذاتی ہونا چاہیے۔ ای میل ایڈریس کی پالیسی صرف اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ہے، جبکہ مقامی شہری اب بھی او ٹی پی رجسٹرڈ سم کے ذریعے ہی وصول کریں گے۔
اس تبدیلی سے اسٹامپ پیپر کے حصول میں آسانی کے ساتھ ساتھ مختلف مقاصد، جیسے مختار عام وغیرہ کے لیے بھی بیرونِ ملک مقیم افراد کو سہولت ملے گی۔
یوٹیوبرڈکی بھائی کےمقدمہ میں مبینہ رشوت لینےوالےافسران نےاستعفے دیدیئے