اسرائیل کی جانب سے جان بوجھ کر پیدا کردہ افراتفری سے امدادی سامان لوٹ لیا گیا ، غزہ میڈیا آفس WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز


غزہ :
غزہ کی پٹی کے میڈیا آفس نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 83 ٹرک امداد لے کر 8 اگست کو غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔ اسرائیل کی جانب سے دانستہ طور پر افراتفری پھیلانے کی وجہ سے زیادہ تر امداد لوٹ لی گئی۔

گزشتہ 13 دنوں میں صرف 1 ہزار 115 امدادی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے ہیں۔ خطے کے 2.

4 ملین لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روزانہ کم از کم 600 ٹرکوں کی ضرورت ہے، ابھی تک مطلوبہ امداد کا صرف 14 فیصد ہی پہنچایا جا سکا ہے۔ بیان میں اسرائیل پر ٹرکوں کو روکنے، سرحدی گزرگاہوں کو بند کرنے اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے کام میں روڑے اٹکانے کا الزام لگایا گیا ہے۔


غزہ کی پٹی کے میڈیا آفس نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل اور فلطسین تنازعہ کے نئے دور میں غزہ کیلئے ہوائی جہازوں کے ذریعے امدادی سامان پھینکنے اور انکی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے جبکہ 124 زخمی ہوئے۔

زیادہ تر امدادی سامان اسرائیلی فوج کے زیر کنٹرول علاقوں یا زبردستی خالی کرائے گئے علاقوں کے قریب گرا ہے جس سے ان علاقوں کے قریب جانے والے فلسطین کو سیدھی فائرنگ سے ہلاک ہونے کا خطرہ ہے۔


اسرائیل کی دفاعی افواج نے اسی دن ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل نے چھ ممالک کے تعاون سے اس دن غزہ کی پٹی میں کل 106 امدادی پیکج بھیجے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروینزویلا کی پارلیمنٹ کی جانب سے وینزویلا میں امریکی مداخلت کی مذمت وینزویلا کی پارلیمنٹ کی جانب سے وینزویلا میں امریکی مداخلت کی مذمت آپریشن سندور، پتہ نہیں تھا پاکستان کا ردعمل کتنا تباہ کن ہوسکتا ہے، بھارتی آرمی چیف یوکرین اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی روس کو نہیں دیگا، زیلنسکی یوکرین علاقہ چھوڑے تو اسےنیٹو رکن بنانےکا وعدہ کیاجائے، یورپی ممالک کی امریکا کو تجویز ایران کا اپنی سرحدوں کےقریبٹرمپ راہداری منصوبے پر سخت ردعمل: قومی سلامتی کیلئےخطرہ قرار دیدیا غزہ میں خوراک کے متلاشی 40 افراد سمیت مزید 47 فلسطینی شہید، غذائی قلت سے 11فلسطینی دم توڑ گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسرائیل کی کی جانب سے غزہ کی پٹی میڈیا آفس

پڑھیں:

اسرائیل کی غزہ پر بمباری، 24 گھنٹے میں 170 حملے،83 فلسطینی شہید

وسطی اور جنوبی غزہ میں تباہی عروج پر، درجنوں مقامات تباہ، سیکڑوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور
216 زخمی، خواتین اور بچے نشانہ بنے،ہسپتالوں میں طبی سہولیات بند کر دی،عرب میڈیا

تباہ حال غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کے حملوں میں کمی نہ آسکی، اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹے میں 170 سے زائد حملے کئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی بمباری سے وسطی اور جنوبی غزہ میں تباہی عروج پر پہنچ گئی، درجنوں مقامات تباہ، سیکڑوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔24 گھنٹے میں صیہونی حملوں میں مزید 83 فلسطینی شہید، 216 زخمی ہو گئے، اسرائیلی بربریت میں امداد کے متلاشی 7 فلسطینی شہید ہوگئے، مجموعی تعداد 2 ہزار 538 ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار 427 ہوگئی، 1 لاکھ 67 ہزار 376 فلسطینی زخمی ہو چکے، اسرائیلی حملوں سے غزہ کے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا، طبی سہولیات ناپید ہیں۔غزہ شہر میں صحت کی مزید سات سہولیات بند کر دی گئیں، اسرائیل نے حماس کے ٹھکانوں کا بہانہ بنا کر شدید بمباری کی جس سے خواتین اور بچے نشانہ بنے۔اسرائیلی ڈیفنس فورس نے دعویٰ کیا کہ اہداف میں حماس کے مزاحمت کار، ہتھیاروں کے ڈپو شامل ہیں، حماس کے ڈھانچے، عمارتیں اور گودام تباہ کر دیئے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی غزہ پر بمباری، 24 گھنٹے میں 170 حملے،83 فلسطینی شہید
  • بحرین کا بڑا ریلیف پیکج پاکستان پہنچ گیا، سیلاب متاثرین کیلیے خیمے، کمبل، فوڈ پیکجز شامل
  • بحرین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے بڑا ریلیف پیکج
  • برادر ملک بحرین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلئے ریلیف پیکج
  • بحرین کا بوئنگ طیارہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا
  • بحرین نےپاکستان کے سیلاب متاثرین کےلئے امدادی سامان بھجوادیا
  • اٹلی اور اسپین کا غزہ جانے والے قافلے کی حفاظت کا اعلان
  • غزہ امدادی فلوٹیلا پر ڈرون حملے، دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں
  • الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان مصر روانہ 
  • ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا افراتفری کی دنیا یا امن کا راستہ؟  سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ