WE News:
2025-08-10@15:19:12 GMT

نئے آڈیٹر جنرل مقبول احمد گوندل کون ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT

نئے آڈیٹر جنرل مقبول احمد گوندل کون ہیں؟

صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز بی ایس-22 کے افسر اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ سے تعلق رکھنے والے مقبول احمد گوندل کو نیا آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقرر کیا ہے، اس وقت وہ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبول احمد گوندل موجودہ آڈیٹر جنرل کی مدت پوری ہونے کے بعد آئندہ ماہ یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے رمضان پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے اس عہدے کے لیے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے سینئر افسران کے ناموں کی سمری ارسال کی تھی، جس پر صدر نے مقبول احمد گوندل کی بطور آڈیٹر جنرل تعیناتی کی منظوری دی۔

مقبول احمد گوندل ایک تجربہ کار پبلک فائنانس ایگزیکٹو ہیں، جنہیں مالیاتی گورننس، آڈٹ اور پبلک پروکیورمنٹ میں تین دہائیوں سے زائد کا لیڈرشپ تجربہ حاصل ہے۔ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کی حیثیت سے انہوں نے عوامی مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور آڈٹ کے ذریعے 460 ارب روپے سے زائد کی ریکوری جیسے اقدامات کی قیادت کی۔

مزید پڑھیں: ملک میں بجلی چوری کا نیا ریکارڈ، آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

وہ ماضی میں نومبر 2021 سے اپریل 2024 تک پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر، ڈپٹی آڈیٹر جنرل برائے فیڈرل آڈٹ آپریشنز، اور پنجاب و سندھ کے اکاؤنٹنٹ جنرل کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

تعلیمی اعتبار سے، مقبول احمد گوندل نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف مانچسٹر سے اکاؤنٹنگ اور فائنانس میں ایم ایس، پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز سے ایم بی اے فائنانس اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے فزکس میں ایم فل اورایم ایس سی کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آڈیٹر جنرل آصف زرداری اکاؤنٹنگ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی صدر مملکت فائنانس قائداعظم یونیورسٹی مالیاتی نظام مقبول احمد گوندل نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز یونیورسٹی آف مانچسٹر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ڈیٹر جنرل اکاؤنٹنگ صدر مملکت فائنانس قائداعظم یونیورسٹی مالیاتی نظام مقبول احمد گوندل یونیورسٹی آف مانچسٹر مقبول احمد گوندل یونیورسٹی آف آڈیٹر جنرل

پڑھیں:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو رکشا بندھن کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)متحدہ قومی موومنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ہندو برادری کے آنے والے مذہبی تہوار رکشا بندھن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو دل کی گہرائیوں سے پیشگی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ رکشا بندھن صرف ایک تہوار نہیں بلکہ یہ محبت، تحفظ اور اعتماد کی ایک خوب صورت علامت ہے جو بہن بھائی کے رشتے کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج جس اتحاد، رواداری اور باہمی احترام کی ضرورت ہے، وہ اسی طرح کے تہواروں سے ممکن ہے، جو انسان کو انسان سے جوڑتے ہیں اور دلوں کو قریب لاتے ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہمیں مذہب، مسلک اور نسل سے بالاتر ہو کر انسانیت کے فروغ کے لیے کام کرنا ہوگا تاکہ ہمارا معاشرہ امن، محبت اور بھائی چارے کی حقیقی تصویر بن سکے۔

متعلقہ مضامین

  • صدرِ مملکت نے مقبول گوندل کو آڈیٹر جنرل تعینات کرنے کی منظوری دے دی
  • مقبول احمد گوندل  نئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات 
  • صدر مملکت نے مقبول احمد گوندل کو آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات کر دیا
  • مقبول گوندل آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو رکشا بندھن کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
  • ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
  • آڈیٹر جنرل کاپیٹرولیم ڈویژن میں 2 ہزار 50 ارب روپے سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • پاکستانی سفیر کی پاک-چین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش
  • تین وفاقی جامعات کراچی میں آچکیں، حیدر آباد میں بھی یونیورسٹی قائم ہوچکی، خالد مقبول