وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی ثالثی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان طے پانے والے اس تاریخی امن معاہدے پر صدر علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد دی۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 3 دہائیوں پرانے تنازعے کو پُرامن انجام تک پہنچانے اور قفقاز کے علاقے کے لیے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنے میں صدر الہام علییف کے بصیرت انگیز کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے اس تاریخی معاہدے کو منطقی بنانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو خاص طور پر سراہا۔ صدر علیوف نے کاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ اور مسلسل حمایت کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستانی عوام اس بنیادی مسئلے پر اپنے آذربائیجانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں اور یہ بات خوش آئند ہے کہ صدر علیوف کی جرات مندانہ قیادت اور مدبرانہ قیادت میں اس خطے میں بالآخر امن قائم ہوگیا۔

صدر علیوف نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ خطے میں پُرامن ماحول سے پاکستان اور وسطی ایشیا کے درمیان ترقی اور روابط بڑھانے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ لاچن اور خانکنڈی میں حالیہ بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے صدر علیوف کو جلد ہی پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔ جبکہ دونوں رہنماؤں کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے سائیڈ لائنز پر تیانجن میں ملاقات بھی متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آذربائیجان صدر ٹیلیفونک رابطہ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹیلیفونک رابطہ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان صدر علیوف

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان اور آرمینیا کے تاریخی امن معاہدے پر خیرمقدم

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان وائٹ ہاؤس سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سنگ میل جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو کئی دہائیوں کے تنازع اور انسانی المیے سے گزرا ہے۔

Pakistan welcomes the historic peace agreement signed between the Republic of Azerbaijan and the Republic of Armenia at the White House Summit under the auspices of U.S. President Donald J. Trump @realDonaldTrump

This landmark development marks the dawn of a new era of peace,…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 9, 2025

شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دانشمندی اور دوراندیشی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور اس تاریخی موقع پر بھی ان کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں: آذربائیجان اور آرمینیا نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے، ٹرمپ نوبیل امن انعام کے لیے نامزد

وزیراعظم نے معاہدے کی راہ ہموار کرنے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ معاہدہ تجارت، روابط اور علاقائی انضمام کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مکالمے کی یہ روح دیگر خطوں کے دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے بھی مثال بنے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آذربائیجان آرمینیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس وزیراعظم شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر گفتگو ، آرمینیا امن معاہدے پر مبارکباد  دی 
  • وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، آرمینیا سے امن معاہدے پر مبارکباد
  • وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، آرمینیا سے امن معاہدے پر مبارکباد
  • وزیر اعظم کی صدر جمہوریہ آذربائیجان جناب الہام علیئیف سے ٹیلیفونک گفتگو
  • شہباز شریف کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم
  • پاکستان کا آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا کا آذربائیجان اور آرمینیا کے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم
  • پاکستان کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان اور آرمینیا کے تاریخی امن معاہدے پر خیرمقدم