ڈاکٹر رتھ فاؤ کا مشن ہمارے لیے خدمت، ہمدردی اور انسانیت کا پیغام ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہڈاکٹر رتھ فاؤ کا مشن ہمارے لیے خدمت، ہمدردی اور انسانیت کا پیغام ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ پاکستان کے غریب اور محروم طبقات کی خدمت میں گزارا۔شہباز شریف نے کہا کہ اُنہوں نے جزبۂ ایثار، بے لوث محبت اور خدمتِ خلق کی ایک ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، جذام کے مریضوں کے علاج اور اُنہیں معاشرے میں باعزت مقام دلانے کے لیے ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی انتھک کوششیں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم اُن کی خدمات کو ہمیشہ فخر کے ساتھ یاد رکھے گی، ڈاکٹر رتھ فاؤ کا مشن ہمارے لیے خدمت، ہمدردی اور انسانیت کا پیغام ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم سے طالب علم اکرام اللّٰہ کاکڑ کی ملاقات
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاوزیرِ اعظم شہباز شریف سے طالب علم اکرام اللّٰہ کاکڑ نے ملاقات کی ہے۔
وزیرِ اعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملنے والے اکرام اللّٰہ نے راولپنڈی میٹرک بورڈ کے امتحان میں تیسری پوزیشن لی ہے۔
وزیرِ اعظم نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ سے تعلق رکھنے والے اکرام اللّٰہ کاکڑ کی امتحانات میں کارکردگی کی تعریف کی۔
اکرام اللّٰہ کاکڑ کا خاندان چند سال قبل قلعہ سیف اللّٰہ میں سیلاب سے متاثر ہوا تھا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اکرام اللّٰہ کاکڑ کو یاد دلایا کہ ان کی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے میں متاثرین کے خیمے میں ملاقات ہوئی تھی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اکرام اللّٰہ محنت سے اپنے ہدف کی طرف گامزن ہے۔
اس موقع پر اکرام اللّٰہ کاکڑ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔