دلی خالصتان کا حصہ بنے گا، گرپتونت سنگھ پنوں
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں سربراہ سکھ فارجسٹس کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کو تمام ناخوشگوار واقعات کاذمہ دار ٹھہرایا، دلی بنے گا خالصتان کے موضوع پر 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا۔ ہمارا ایک ہی عزم ہے دلی بنے گا خالصتان، ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے اور دلی خالصتان میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ سکھ فارجسٹس گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گا، پاکستانی فوج کیساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کو تمام ناخوشگوار واقعات کاذمہ دار ٹھہرایا، دلی بنے گا خالصتان کے موضوع پر 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا۔ ہمارا ایک ہی عزم ہے دلی بنے گا خالصتان، ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے اور دلی خالصتان میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے خواتین اور بچوں کو شہید کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وائٹ ہاؤس کا مہمان بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دلی بنے گا خالصتان دلی خالصتان
پڑھیں:
ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع، کیا بھارت ماتھا ٹیکنے پر مجبور ہوگیا
ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے تصدیق کی ہے کہ اس تنازع کو حل کرنے کے لیے آئی سی سی کے سینیئر عہدیدار سرگرم ہیں اور امید ہے کہ یہ معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے طے پا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی اجلاس کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بھارتی بورڈ کے عہدیداران کی ملاقات ہوئی، جس میں آئی سی سی کا ایک سینئر نمائندہ بھی موجود تھا۔
یہ ملاقات غیر رسمی تھی مگر فضا مثبت رہی اور دونوں فریقوں نے مستقبل میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دیوا جیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ایجنڈے میں ٹرافی کا معاملہ شامل نہیں تھا، تاہم آئی سی سی کے تعاون سے الگ ملاقات میں اس پر تفصیل سے بات ہوئی۔
ان کے مطابق دونوں سائیڈز معاملہ جلد حل کرنے کے لیے تیار ہیں اور اگر بات چیت کا یہ سلسلہ اسی طرح آگے بڑھتا رہا تو آنے والے دنوں میں یہ تنازع ختم ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، حارث رؤف 2 میچوں کے لیے معطل
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ مسئلہ کسی بڑے اقدام سے پہلے ہی خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا۔ ہمارا پورا ملک اور بی سی سی آئی اس ٹرافی کے منتظر ہیں۔
ماہرین کے مطابق پاکستان اور بھارت کے کرکٹ حکام کے درمیان حالیہ رابطے تعلقات کی بہتری کی جانب ایک مثبت اشارہ ہیں۔
اگر ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع حل ہو جاتا ہے تو مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کی بحالی کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی ایشیا کہ ٹرافی بھارت بی سی سی آئی دبئی دیوا جیت سائیکیا محسن نقوی