یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سے کروڑوں مالیت کی گھڑی چھین لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
بارسلونا میں میڈیا سے بات چیت کے دوران چیئرمین سینٹ کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ قیمتی گھڑی میرے ہاتھ میں موجود تھی، میری اور میرے میزبان کی گھڑیاں چھین لی گئیں ہم لوگ اہل خانہ کے ساتھ تھے لیکن شکر ہے کہ جان محفوظ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کی بارسلونا میں ڈکیتی کے دوران قیمتی گھڑی چھین لی گئی جس کی مالیت جان کر لوگ حیران رہ گئے۔ بارسلونا میں میڈیا سے بات چیت کے دوران عبدالقادر گیلانی نے بتایا کہ میں نے یہ گھڑی 12 یا 13 سال قبل سستے دور میں خریدی تھی سونے کے نرخ بڑھنے کے سبب گھڑی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو سونا پہننا مرد پر حرام ہے مگر سفر میں سونا ساتھ رکھ لینا چاہیے کہ کہیں ہنگامی ضرورت پڑ جائے تو سونا فروخت ہوسکے، وہ گھڑی میرے ہاتھ میں موجود تھی میرے میزبان کی اور میری گھڑی چھین لی گئی ہم لوگ اہل خانہ کے ساتھ تھے لیکن شکر ہے کہ جان محفوظ ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں سیر و تفریح کے لیے موجود ہیں، ان کے پاس موجود گھڑی کی مالیت 56 ہزار یورو تھی جو پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 85 لاکھ روپے بنتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بارسلونا میں چھین لی
پڑھیں:
کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر کروڑوں روپے جرمانہ، تفصیلات جاری
اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر مہلک اور غیر مہلک حادثات کے جرمانوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
کے الیکٹرک سمیت ڈسکوز اور این ٹی ڈی سی پر مجموعی طور پر 97 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔
بجلی کی کمپنیوں سمیت این ٹی ڈی سی پر مہلک حادثات پر 64 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ غیر مہلک حادثات پر بجلی کمپنیوں پر 33 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
این ٹی ڈی سی پر مہلک حادثات پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک پر 2018 سے 2025 تک 9 کروڑ 55 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔