جو سلمان خان کیساتھ کام کرے گا، زندہ نہیں رہے گا؛ گینگسٹر لارنس بشنوی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوی کے گروہ نے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو نشانہ بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی پروڈیوسر، ڈائریکٹر یا اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، وہ اپنی جان کا خود ذمہ دار ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھمکی کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے "کپس کیفے” پر فائرنگ کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔
ایک آڈیو پیغام میں خود کو ہیری باکسر کہنے والے شخص نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی اور سلمان خان سے وابستہ ہر شخص کو نشانہ بنانے کی وارننگ دی۔
کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ کا واقعہ سرے، برٹش کولمبیا میں پیش آیا جہاں کیفے پر ایک ماہ میں دوسری بار حملی کیا گیا تھا۔
خوش قسمتی سے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر عمارت کو نقصان پہنچا اور عملہ خوف و ہراس کا شکار ہے۔
یاد رہے کہ لارنس بشنوی گینگ نے سلمان خان کو 1998ء کے کالے ہرن شکار کیس کی وجہ سے ہدف بنایا ہوا ہے کیونکہ بشنوی برادری کالے ہرن کو مقدس مانتی ہے۔
کینیڈا میں لورنس بشنوی نیٹ ورک کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے بعد مقامی حلقوں کی جانب سے اسے "دہشتگرد تنظیم” قرار دینے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم
احمد جواد، چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم۔پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فورم کے چیف آرگنائز احمد جواد نے کہا کہ انتخابات کے بعد حکومت کا تیسرا بجٹ ہے، اس بجٹ میں حکومت معاشی سمت واضح کرے۔
احمد جواد نے مزید کہا کہ اس وقت ریجن میں ہماری کاروباری لاگت 34 فیصد سے زیادہ ہے، توقع ہے آنے والا بجٹ گروتھ کی طرف ہوگا، موجودہ ٹیکسز میں کمی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بزنس کمیونٹی مایوسی کا شکار ہے، کاروبار بند ہو رہے ہیں۔
احمد جواد نے کہا کہ کاروبار بند ہونے سے بزنس کمیونٹی کو بچا لیا جائے۔ پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس بلوں کے یونٹ کو مسابقتی ریٹ پر لایا جائے تاکہ بلز برداشت ہوسکیں۔